میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 35
شادی۔آپس کا حسنِ سلوک۔جدائی ،صبر ” میری رفیقہ حیات آپ پر ہزاروں ہزار بلکہ لاکھوں لاکھ رحمتیں ہوں آمین۔ہر کام میں حضرت اقدس سے مشورہ کریں یہ امتحان کا وقت ہے بھوک پیاس بھی امتحان ہے حضرت ایوب کی کہانی پڑھنا اور بچوں کو سنانا اور پیش نظر رکھنا اور حتی الامکان مشکلات اور مصائب تحریر نہ کرنا بلکہ خندہ پیشانی سے برداشت کر کے دعا کیا کرنا خدا تعالیٰ فضل کرتا ہے تنگی ترشی گرمی سردی عسر یسر سب اس کی نعمتیں ہیں اس کی رضا پر راضی رہنا مناسب ہے گھبراہٹ سے سر پھوڑ کر کیا ہوگا۔میرے یہاں رہنے، بچے قربان کرنے، بھوک پیاس برداشت کرنے سے کمزور اور تعلیم سے محروم رہ جائیں میں اور آپ اسی طرح دور رہتے ہوئے ختم ہو جائیں مگر اسلام احمدیت کا غلبہ ہو جائے تو عین مراد ہے اللہ تعالیٰ ہماری خطائیں معاف فرمائے اور فضل فرماتا رہے۔آمین۔“ 66 برائے خدا میرے سب جگر گوشوں کو الگ الگ کھڑا کر کے فوٹو کھنچوا کے ارسال کریں۔ملتمس ہوں کہ جلدی اس کارِ خیر کو سرانجام دیں۔اب تو خدا شاہد ہے تصورات بھی ان کو سامنے لا کر مشاہدہ کی صورت پیدا نہیں کرتے نہ حمیدہ کی صورت جما سکتا ہوں نہ رشیدہ کو آنکھیں بند کر کے دیکھ سکتا ہوں باری کی بھولی تصویر بھی بڑی دیر بعد اور پوری توجہ سے دھندلی سی پھنچتی ہے شکور کی تصویر بھی صاف سامنے لانے سے قاصر ہوں۔دیکھے بغیر راحت اور ٹھنڈ کیسے حاصل ہو۔دکان میں تو چند گھنٹے گزرتے تھے باقی وقت تو اپنے گلشن کی سیر کرتا تھا اب تو اس گلشن میں ایک پھول سے بیٹے کا اضافہ بھی ہو گیا ہے۔“ 66 35