میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 30
شادی۔آپس کا حُسنِ سلوک - جُدائی ،صبر ) الہی ہے ان شاء اللہ آپ کی جلد واپسی ہوگی یہ آسمان پر مقدر ہے روح القدس کو مدد کے لئے مقرر کر دیا گیا ہے۔یہاں حالات بہت دردناک ہیں کہیں مری ہوئی ماں سے بچہ چمٹا ہوا ہے کہیں بدقماش لوگ باپ بھائی کے سامنے عورتوں کو بے عزت کر رہے ہیں کہیں کسی کی بیوی بیٹی بہن کو اٹھا کر لے جاتے ہیں کچھ عورتیں بھاگ کر واپس بھی آرہی ہیں۔میں ایک بوری کندھوں پر ڈال کر نکلتا ہوں اُجڑے گھروں سے قرآن پاک کے اوراق جمع کرتا ہوں لا کر ترتیب دے کر جلد کرتا ہوں۔آپ بھی کچھ کام کر کے اپنے پاس اتنے پیسے جمع کرلو کہ حضور پر بوجھ نہ ہو۔اپنا خرچ ان پر نہ ڈالو۔جانے سے پہلے میں آپ کو سیرت ام المؤمنین پڑھ کر سنا رہا تھا جو درمیان میں رہ گئی آپ خود پڑھ لیں۔۔۔آپ سب کے لئے دعا کرتا ہوں آپ کو یوسف کی طرح نکالا گیا اللہ ہی حافظ ہے۔وہ ساری دنیا آپ کے قدموں میں ڈال دے گا۔اگر کوئی مشکل یا مصیبت یا ابتلا آبھی جائے تو صبر کرنا اور اگر دل قابو سے باہر ہو اپنے امام کی طرف دیکھنا روحانی لحاظ سے خلیفہ اور بادشاہ ہے لیکن ملک بدر ہے اور صرف اپنا نہیں لاکھوں آدمیوں بلکہ ساری دنیا کا اس کو غم ہے۔اس وقت کو غنیمت جانو شکر ،صبر ورضا اور نماز سے مدد طلب کرو دین کی محبت تو آپ کی فطرت میں شامل ہے۔باوجود مہاجر ہونے کے انصار کا جذ بہ اور ایثار دکھاؤ یہ خدا کے فضل کو جذب کرنے کے دن ہیں اور فضل کی فصل پک کر تیار ہے اب دن رات لگا کر اس کو کاٹ کر جمع کر لو بیماروں کی تیمارداری کرو بھوکوں کو کھانا کھلاؤ محتاجوں کو بستر فراہم کرو اس سے دین اور دنیا سنور جائے گی۔میں نے آپ کو اللہ کے حوالے 30