میاں عبدالرحیم صاحب دیانت

by Other Authors

Page 14 of 93

میاں عبدالرحیم صاحب دیانت — Page 14

شادی۔آپس کا حُسنِ سلوک - جُدائی ،صبر کہا کہ خدا کرے حضور آج کے خطبہ میں سینما جانے پر پابندی لگا دیں۔دعا بھی کی۔خدا کی قدرت حضور کے خطبہ کا موضوع سادہ زندگی تھا اور سینما بینی کی ناپسندیدگی کا اظہار تھا۔آپ جمعہ پڑھنے مسجد گئی ہوئی تھیں خوش خوش واپس آئیں۔ابا جان کی نظر میں آپ کا مقام اور زیادہ بڑھ گیا اور اس کے بعد اس شوق سے مکمل اجتناب اختیار کیا۔یہ واقعہ امی جان سے سن ہوا تھا اب یہ مضمون لکھتے ہوئے تحریک جدید کے بارے میں خطبہ نکال کر دیکھا ہے یہ 23 نومبر 1934 ء کا خطبہ ہے۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی نے فرمایا تھا: " آج کل بڑا خرچ تماشوں وغیرہ پر ہوتا ہے اور یہ خرچ شہروں وغیرہ میں تو خصوصیت سے زیادہ ہوتا ہے۔ان کے متعلق میں ساری جماعت کو حکم دیتا ہوں کہ تین سال کوئی احمدی کسی سینما، سرکس ، تھیٹر غرضیکہ کسی تماشا وغیرہ میں بالکل نہ جائے آج سے تین سال تک کے لئے میری یہ جماعت کو ہدایت ہے اور ہر مخلص احمدی جو میری بیعت کی قدر و قیمت کو سمجھتا ہے اس کے لئے سنیما یا کوئی اور تماشا وغیرہ دیکھنا اور دوسروں کو دکھانا نا جائز ہے۔“ ابا جان ہر سال ایک مہینہ وقف عارضی پر جماعتی انتظام کے تحت جاتے تھے۔ابا جان کے لیے یہ نیکی بھی امی جان کے تعاون سے ممکن ہوئی۔آپ حوصلہ بڑھاتیں اور گھر کی ذمہ داریاں عمدگی سے سنبھالتیں۔اسی ماحول اور جذبہ نے بعد میں وقت پڑنے پر درویشی کی زیادہ بڑی نیکی کی توفیق عطا فرمائی۔14