آپ بیتی (ڈاکٹر میر محمد اسمٰعیل) — Page 3
3 عرض حال رحمن و رحیم رب العالمین اپنے خاص فضل و احسان سے کسی کو نتیجہ خیز سعی کی توفیق عطا فرماتا ہے انسان تو بے بس ہے۔ہم حمد و شکر میں ڈوبے رَبِّ إِنِّي لِمَا أَنْزَلْتَ إِلَى مِنْ خَيْرٍ فَقِير كي تصوير بنے اُس کے فضلوں کی بارش برستے دیکھ رہے ہیں۔آپ بیتی شائع کرنے کی سعادت عطا فرمانا بھی اُس کا احسانِ فالحمد للہ علی ذالک عظ ہے۔ہے۔سلسلہ کے لٹریچر میں یہ منفرد خدانما، سبق آموز من مومنی کتاب جو اپنی نایابی کے باعث گویا ثریا پر جا بیٹھی تھی اب آپ کے ہاتھوں میں ہے۔ہم نے کوشش کی ہے کہ اسے ہر ممکن خوبصورتی سے مزین کیا جائے۔سہو کتابت کی اصلاح کی الفاظ کھلے کھلے لکھوائے ہیں پہلی مرتبہ انڈیکس ترتیب دیا ہے۔پہلے اس میں مزاحیہ نظمیں شامل تھیں مگر اب سب نظمیں 'بخارِ دِل میں یکجا کر دی گئی ہیں اس لئے اس نثری مجموعہ میں نظمیں شامل نہیں ہیں۔ہماری دُعا ہے کہ اللہ تعالیٰ وہ اغراض و مقاص پورے فرمائے جن کو مدنظر رکھ کر حضرت میر صاحب نے اپنی زندگی کے تجربات 2