آپ بیتی (ڈاکٹر میر محمد اسمٰعیل) — Page 2
پیش لفظ 12 اللہ تعالیٰ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ لجنہ اماء اللہ صد سالہ جشن تشکر کی خوشی میں اشاعتِ کتب کا منصوبہ استقامت اور تسلسل سے آگے بڑھ رہا ہے۔حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل صاحب کی شہرہ آفاق کتاب 'آپ بیتی، اس سلسلہ کی چھیاسی ویں کڑی ہے۔فالحمد للہ علی ذالک حضرت میر صاحب کے رشحات قلم کو سمیٹتے ہوئے سعادت کی نئی راہیں کھلتی گئیں مضامین حضرت ڈاکٹر میر محمد اسمعیل کے بعد آپ کا منظوم کلام’ بخار دل بھی خوبصورتی سے طبع کروایا جا چکا ہے۔اب 'آپ بیتی جیسی انمول نایاب کتاب زیور طبع سے آراستہ ہو رہی ہے۔اللہ تعالیٰ ہماری مساعی کو قبول فرمائے اور مثمر بمراتِ حسنہ ہو۔آمین ہم اس کتاب کے پہلے ناشر محترم محمد اسمعیل صاحب پانی پتی کے لئے دعا گو ہیں جن کی مخلصانہ کاوشوں سے کتاب پہلی دفعہ طبع ہوئی۔اللہ تعالیٰ انہیں غریق رحمت فرمائے اور درجات بلند فرماتا چلا