عالمی فتنۂ تکفیر سے متعلق

by Other Authors

Page 24 of 27

عالمی فتنۂ تکفیر سے متعلق — Page 24

همارا عقيد ہم مسلمان ہیں۔خدائے واحد لاشریک پر ایمان لاتے ہیں اور کلمہ لا الہ الا اللہ کے قائل ہیں۔اور خدا کی کتاب قرآن اور اُس کے رسول محمد صلی الله عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کو جو خاتم الانبیاء ہے مُحمَّد مانتے ہیں۔اور فرشتوں اور یوم البحث اور دوزخ اور بہشت پر ایمان رکھتے ہیں۔اور نماز پڑھتے اور روزہ رکھتے ہیں اور اہل قبلہ ہیں اور جو کچھ خدا اور رسول نے حرام کیا ، اس کو حرام سمجھتے ہیں اور جو کچھ حلال کیا اس کو حلال قرار دیتے ہیں۔اور نہ تم شریعت میں کچھ بڑھاتے اور نہ کم کرتے ہیں اور ایک ذرہ کی کمی بیشی نہیں کرتے اور جو کچھ رسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم سے نہیں پہنچا اس کو قبول کرتے ہیں چاہے ہم اُس کو تمھیں یا اس کے بھید کو سمجھ نہ سکیں اور اُس کی حقیقت تک پہنچ نہ سکیں اور ہم اللہ کے فضل سے مومن موحد مسلم ہیں۔نور الحق جزء اول صفر ۵) میں سچ کہتا ہوں اور خدا تعالیٰ کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں اور میری جماعت مسلمان ہے اور وہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم پر اسی طرح ایمان لاتی ہے جس طرح پر ایک سچے مسلمان کو لانا چاہیے۔کہیں ایک ذرہ بھی اسلام سے باہر قدم رکھنا ہلاکت کا موجب یقین کرتا ہوں اور میرا سی مذہب ہے کہ جس قدر فیوض اور برکات کوئی شخص حاصل کر سکتا ہے اور جس قدر تقرب الی اللہ پا سکتا ہے وہ صرف اور صرف آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی اطاعت اور کامل محبت سے پا سکتا ہے، ورنہ نہیں۔آپ کے سوا اب کوئی راہ نیکی کی نہیں " ریکچر ہ بھیانہ سفحه ۱۲ ملفوظات جلد ۸ صفحه ۲۲۴ و ۲۲۵)