عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 23 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 23

عائلی مسائل اور ان کا حل نکاح اور شادی کا مقصد نسل انسانی بڑھانے کا ذریعہ 15 مئی 2011ء کو حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے مسجد فضل لندن میں اعلانِ نکاح کے موقع پر دیئے گئے خطبہ میں ارشاد فرمایا: ”نکاح اور شادی انسانی نسل کے بڑھانے کے لئے اللہ تعالیٰ نے ایک ذریعہ بنایا ہے، جس میں دو خاندانوں کا ملاپ ہوتا ہے، دو افراد کا ملاپ ہوتا ہے اور اسلام نے اس کو بڑا مستحسن عمل قرار دیا ہے۔بعض صحابہ نے کہا کہ ہم شادیاں نہیں کریں گے۔تجرد کی زندگی گزاریں گے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو میری سنت پر عمل نہیں کرتا وہ مجھ میں سے نہیں پہ ہو گا۔میں تو شادی بھی کرتا ہوں، کاروبار بھی ہے، بچے بھی ہیں۔کاروبار سے مراد ہے کہ زندگی کی مصروفیات بھی ہیں، ذمہ داریاں بھی ہیں“۔حضور انور نے مزید فرمایا: ”نکاح جو ایک بنیادی حکم ہے یہ صرف معاشرہ اور نسل کو چلانے کے لئے نہیں بلکہ بہت ساری برائیوں سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے اور ایک نیک نسل چلانے کے لئے ہے۔پس نئے جوڑوں کو اس بات کو ہمیشہ یاد رکھنا چاہئے کہ یہ شادیاں جو کسی مذہب کو ماننے والوں میں اور خاص طور پر اسلام کو ماننے والوں میں ہوتی ہیں، ایک مسلمان کے گھر میں جو شادی ہے یہ صرف 23