عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 199
عائلی مسائل اور ان کا حل احمدی عورت کا اہم کردار اور اس کی ذمہ داریاں معاشرے میں عورت کا کردار حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے جماعت احمد یہ گھانا کے جلسہ سالانہ 2004ء کے خطاب میں خاص طور خواتین سے بھی چند منٹ کے لئے خطاب فرمایا۔حضور انور نے فرمایا: ”خواتین کا معاشرے میں ایک اہم کردار ہے۔ایک عورت کا بنیادی کردار اس کے گھر سے شروع ہوتا ہے جہاں وہ ایک بیوی اور ایک ماں کی حیثیت سے عمل کر رہی ہوتی ہے یا مستقبل کی ماں کی حیثیت سے اگر ابھی شادی نہیں ہوئی۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے ہماری توجہ اس طرف مبذول کروائی ہے کہ ہمیشہ تقویٰ کی راہوں پر قدم مارو۔اگر عور تیں اس بات کو سمجھ لیں اور خدا کا خوف کرنے لگیں اور تقویٰ کی راہوں پر چلیں تو وہ اس قابل ہو جائیں گی کہ ایک انقلاب معاشرے میں پیدا کر دیں۔ایک عورت اپنے خاوند کے گھر کی نگران ہے اور جب خاوند گھر پر نہ ہو تو وہ اس بات کی ذمہ دار ہے کہ اپنے بچوں کی صحیح تربیت پر زیادہ توجہ دے“۔پھر فرمایا: ”پس اے احمدی عور تو ! تم اپنے اس اعلیٰ مقام کو پہچانو اور اپنی 199