عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 107 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 107

عائلی مسائل اور ان کا حل دعا ہے جو ہمارے لئے حضرت ابراہیم علیہ الصلوۃ والسلام نے کی تھی۔پس ہمیں ہمیشہ اپنے رب سے عقل کی اور حکمت کی اور صحیح باتوں کو اختیار کرنے کی اور ان پر قائم رہنے کی دعامانگنی چاہئے اور پھر اس کے ساتھ اعمال صالحہ بجالانے کی طرف توجہ رہنی چاہئے جس کی اللہ تعالیٰ نے بارہا ہمیں تلقین فرمائی ہے“۔(خطبه جمعه فرموده یکم دسمبر 2006ء بمقام مسجد بیت الفتوح ، لندن برطانیہ ) جلسہ سالانہ برطانیہ 2004ء کے موقع پر حضور انور نے خواتین سے خطاب فرماتے ہوئے سورۃ النساء کی آیت 20 کی تلاوت فرمائی اور ترجمہ بیان کرنے کے بعد اس کی تشریح کرتے ہوئے فرمایا: اللہ تعالیٰ تمہیں یہ حکم دیتا ہے کہ عورتوں سے حسن سلوک کرو۔جن کو تم دوسرے گھروں سے بیاہ کر لائے ہو ان کے عزیز رشتے داروں سے ماں باپ بہنوں بھائیوں سے جدا کیا ہے ان کو بلاوجہ تنگ نہ کرو، ان کے حقوق ادا کرو اور ان کے حقوق ادا نہ کرنے کے بہانے تلاش نہ کرو۔الزام تراشیاں نہ کرو۔اس کوشش میں نہ لگے رہو کہ کس طرح عورت کی دولت سے ، اگر اس کے پاس دولت ہے ، فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔اب اس فائدہ اٹھانے کے بھی کئی طریقے ہیں۔ایک تو ظاہری دولت ہے جو نظر آرہی ہے۔بعض مرد عورتوں کو اتنا تنگ کرتے ہیں کئی دفعہ ایسے واقعات ہو جاتے ہیں کہ ان کو کوئی ایسی بیماری لگ جاتی ہے کہ جس سے انہیں کوئی ہوش ہی نہیں رہتا اور پھر ان عورتوں کی دولت سے مرد فائدہ 107