عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 12
عائلی مسائل اور ان کا حل حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا ایک ارشاد "آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے میاں بیوی کو ایک دوسرے میں خوبیاں تلاش کرنے کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ اگر تم میں سے کسی کو دوسرے میں عیب نظر آتا ہے یا اس کی کوئی اور ادانا پسند ہے تو کئی باتیں اس کی پسند بھی ہوں گی جو اچھی بھی لگیں گی۔تو وہ پسندیدہ باتیں جو ہیں ان کو مد نظر رکھ کر ایثار کا پہلو اختیار کرتے ہوئے موافقت کی فضا پیدا کرنی چاہئے۔آپس میں صلح و صفائی کی فضا پیدا کرنی چاہیئے“۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 2 جولائی 2004ء بمقام انٹر نیشنل سنٹر، مسی ساگا، کینیڈر مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 16جولائی 2004ء) 12