عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 93
عائلی مسائل اور ان کا حل عائلی زندگی میں مسائل کے اسباب بیویوں پر الزام تراشی اور نارواسلوک مورخہ 10 نومبر 2006ء کو مسجد بیت الفتوح، لندن میں خطبہ جمعہ ارشاد فرماتے ہوئے حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے عائلی مسائل اور اُن کے حل بر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اس خطبہ جمعہ سے بعض اقتباسات پیش ہیں۔فرمایا: "آجکل پھر عائلی جھگڑوں کی شکایات بہت زیادہ ہو گئی ہیں۔میاں بیوی کے جو معاملات ہیں، آپس کے جھگڑے ہیں ان میں بعض دفعہ ایسے ایسے بیہودہ اور گھناؤنے معاملات سامنے آتے ہیں جن میں ایک دوسرے پر الزام تراشیاں بھی ہوتی ہیں یا مردوں کی طرف سے یا سسرال کی طرف سے ایسے ظالمانہ رویے ہوتے ہیں کہ اگر اللہ تعالیٰ کا خاص فضل نہ ہو اور اللہ تعالیٰ کا حکم ذکر سامنے نہ ہو کہ نصیحت کرتے رہو، نصیحت یقینا فائدہ دیتی ہے تو انسان مایوس ہو کر بیٹھ جائے کہ ان بگڑے ہوؤں کو ان کے حال پر چھوڑ دو، یہ سب حدیں پھلانگ چکے ہیں“۔ایسے لوگوں کے بارے میں حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز فرماتے ہیں: ” کیونکہ تقویٰ پر نہیں چل رہے ہوتے ، اللہ تعالیٰ کا خوف دل میں نہیں ہوتا اس لئے بعض دفعہ دوسروں کی باتوں میں آکر یاماحول کے اثر کی وجہ سے اپنی بیوی پر بڑے گھناؤنے الزام لگاتے ہیں یا دوسری شادی کے شوق میں، 93