عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 58 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 58

عائلی مسائل اور ان کا حل میاں بیوی کی علیحدگیوں تک نوبت آجاتی ہے، علیحد گیاں ہو رہی ہوتی ہیں، بچے بڑے ہو جاتے ہیں۔خاندانوں کو ان کی پریشانی علیحدہ ہو رہی ہوتی ہے۔تو اس طرح اگر سلامتی کا تحفہ بھیجتے رہیں تو یہ چیزیں کم ہوں گی۔اسی طرح جب عور تیں سلامتی کا پیغام لے کر گھروں میں داخل ہوں گی تو اپنے گھروں کی نگرانی صحیح طور پر کر رہی ہوں گی اور اپنے خاوندوں کی عزت کی حفاظت کرنے والی ہوں گی۔جب بچوں کی اس نہج پر تربیت ہو رہی ہو گی تو جوانی کی عمر کو پہنچنے کے باوجود اپنے گھر، ماں، باپ اور معاشرے کے لئے بدی کا باعث بننے کی بجائے سلامتی کا باعث بن رہے ہوں گے“۔(خطبہ جمعہ فرموده 25 مئی 2007ء بمقام بیت الفتوح لندن۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 15جون 2007ء) حسن سلوک کے اعلیٰ معیار 58 S