عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 49 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 49

عائلی مسائل اور ان کا حل میرے سامنے ہے پھر اس سے مانگو۔اپنے لئے بھی مانگو، اپنے خاوندوں کے لئے بھی مانگو، اپنی اولاد کے لئے بھی مانگو کہ اے اللہ تو ہی ہمیں نیکیوں پر قائم رکھنے والا ہے۔تو ہمیں توفیق دے کہ ہم تیری عبادات بجالا سکیں۔اے اللہ ہمیں ، ہماری اولاد اور ہمارے خاوندوں کو ان نیکیوں پر قائم کر اور نماز کے بارے میں ہے کہ جب اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہو تو عاجزی دکھاتے ہوئے۔یہ عاجزی اس وقت پیدا ہو گی جب یہ احساس ہو کہ میں اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہوں۔اللہ تعالیٰ کے سامنے حاضر ہوں۔حدیث میں ہے کہ اگر یہ نہیں، یہ احساس نہیں کہ میں اللہ تعالیٰ کو دیکھ رہا ہوں یا اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہوں تو کم از کم یہ احساس ضرور ہونا چاہئے کہ خدا تعالیٰ مجھے دیکھ رہا ہے۔تبھی عاجزی بھی پیدا ہوتی ہے اور عبادات میں بھی توجہ تبھی قائم رہے گی جب مختلف قسم کی جو لغویات اور فضول باتیں ہیں ان سے بچیں گی۔اس کے لئے کوشش بھی کریں اور نمازوں میں بھی دعا کریں کہ اے اللہ ! ہمیں اور ہماری اولادوں کو اور ہمارے خاوندوں کو ان سے بچا، ان لغویات سے بچا۔نیز حضور نے ان لغویات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: عورتوں کو خاص طور پر بیٹھ کر باتیں کرنے کی، لغو باتیں کرنے کی زیادہ عادت ہوتی ہے۔ویسے یہ مردوں کو بھی ہے اس سے بہر حال بچنا چاہئے۔مثلاً یہ کہ فلاں کے کپڑے ایسے ہیں، فلاں کا گھر ایسا ہے، فلاں کے بچوں کو یہ یہ 49