عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 34 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 34

عائلی مسائل اور ان کا حل حضور انور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز کا ایک ارشاد اللہ تعالیٰ نے دونوں کو، میاں کو بھی اور بیوی کو بھی، کس طرح ایک دوسرے کی ذمہ داریوں کی ادائیگی کا احساس دلایا ہے۔فرماتا ہے: هُنَّ لِبَاسٌ لَّكُمْ وَأَنْتُمْ لِبَاسٌ لَّهُنَّ - (البقرة: 188) یعنی وہ تمہارا لباس ہیں اور تم ان کا لباس ہو۔یعنی آپس کے تعلقات کی پردہ پوشی جو ہے وہ دونوں کی ذمہ داری ہے۔قرآن کریم میں ہی خدا تعالیٰ نے جو لباس کے مقاصد بیان فرمائے ہیں وہ یہ ہیں کہ لباس ننگ کو ڈھانکتا ہے، دوسرے یہ کہ لباس زینت کا باعث بنتا ہے، خوبصورتی کا باعث بنتا ہے، تیسرے یہ کہ سردی گرمی سے انسان کو محفوظ رکھتا ہے۔پس اس طرح جب ایک دفعہ ایک معاہدے کے تحت آپس میں ایک ہونے کا فیصلہ جب ایک مرد اور عورت کر لیتے ہیں تو حتی المقدور یہ کوشش کرنی چاہئے کہ ایک دوسرے کو برداشت بھی کرنا ہے اور ایک دوسرے کے عیب بھی چھپانے ہیں“۔(3) اپریل 2009 خطبہ جمعہ مسجد بیت الفتوح، لندن۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 24 اپریل 2009ء) 34