عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 33 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 33

جماعت کو نہایت اہم نصائح کرتے ہوئے فرمایا: عائلی مسائل اور ان کا حل ”مجھے بڑے افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ کینیڈا میں بڑی تیزی کے ساتھ شادیوں کے بعد میاں بیوی کے معاملات میں تلخیاں پیدا ہو رہی ہیں اور میرے خیال میں اس میں زیادہ قصور لڑکے، لڑکی کے ماں باپ کا ہوتا ہے۔ذرا بھی ان میں برداشت کا مادہ نہیں ہوتا۔یالڑکے کے والدین بعض اوقات یہ کوشش کر رہے ہوتے ہیں کہ بیوی کے ساتھ انڈر سٹینڈنگ(Understanding) نہ ہو اور ان کا آپس میں اعتماد پیدا نہ ہونے دیا جائے کہ کہیں لڑکا ہاتھ سے نہ نکل جائے۔پھر بعض مائیں ہیں جو لڑکیوں کو خراب کرتی ہیں اور لڑکے سے مختلف مطالبے لڑکی کے ذریعے کرواتی ہیں۔کچھ خدا کا خوف کرنا چاہئے ایسے لوگوں کو“۔(مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 08 جولائی 2005ء) 33