عائلی مسائل اور اُن کا حل

by Hazrat Mirza Masroor Ahmad

Page 216 of 256

عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 216

عائلی مسائل اور ان کا حل ام المومنین حضرت اماں جان کی نصائح حضور انور حضرت خلیفۃ المسیح الخامس ایدہ اللہ تعالیٰ نے سالانہ اجتماع لجنہ اماء اللہ برطانیہ کے موقعہ پر عورتوں سے ام المومنین حضرت اناں جان کی نصائح کے حوالہ سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: اس وقت میں ام المؤمنین حضرت اماں جان رضی اللہ عنہا کی بعض نصائح بھی آپ کے سامنے رکھتا ہوں جو آپ نے اپنی اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بڑی بیٹی حضرت نواب مبار کہ بیگم صاحبہ کی رخصتی کے وقت انہیں کی تھیں۔اُن میں سے بعض باتیں آپ کے سامنے رکھوں گا۔آپ نے فرمایا کہ : اپنے خاوند سے چھپ کر یا وہ کام جسے خاوند سے چھپانے کی ضرورت سمجھو، ہر گز کبھی نہ کرنا۔شوہر نہ دیکھے مگر خدا دیکھتا ہے اور بات آخر کار ظاہر ہو کر عورت کی وقعت کھو دیتی ہے۔اس کی عزت اور احترام نہیں رہتا۔فرمایا اگر کوئی کام خاوند کی مرضی کے خلاف سرزد ہو جائے تو ہرگز کبھی نہ چھپانا۔صاف کہہ دینا کیونکہ اسی میں عزت ہے اور چھپانے میں آخر بے عزتی اور بے وقری کا سامنا ہوتا ہے۔عورت کا و قار گر جاتا ہے۔پھر فرمایا کہ : کبھی خاوند کے غصے کے وقت نہ بولنا۔اگر بچہ یا کسی نوکر پر خفا ہو اور تمہیں معلوم ہو کہ خاوند حق پر نہیں ہے، خاوند غصے کی حالت میں 216