عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 187
عائلی مسائل اور ان کا حل تو پھر جھوٹی غیر توں کے نام پر لڑکی کا گھر برباد نہیں کرنا چاہئے۔پھر اللہ تعالیٰ عورت کے حقوق کی حفاظت کرتے ہوئے فرماتا ہے کہ عورتوں کا دستور کے مطابق مردوں پر اتنا ہی حق ہے جتنا مر دوں کا عورتوں پر۔یہ آیت تو میں نے پڑھی تھی۔اس کا ترجمہ بھی پڑھ دیتا ہوں۔فرمایا کہ: اور مطلقہ عورتوں کو تین حیض تک اپنے آپ کو روکنا ہو گا اور ان کے لئے جائز نہیں اگر وہ اللہ اور یوم آخرت پر ایمان لاتی ہیں کہ وہ اس چیز کو چھپائیں جو اللہ نے ان کے رحموں میں پیدا کر دی ہے اور اس صورت میں ان کے خاوند زیادہ حقدار ہیں کہ انہیں واپس لے لیں اگر وہ اصلاح چاہتے ہیں اور ان عورتوں کا دستور کے مطابق مردوں پر اتنا ہی حق ہے جتنا مر دوں کا ان پر ہے حالانکہ مردوں کو ان پر ایک قسم کی فوقیت بھی ہے اور اللہ کامل غلبے والا اور حکمت والا ہے“۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 16 / نومبر 2007ء۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 107 دسمبر 2007ء) فرمایا: پھر بعض دفعہ شادی کے بعد میاں بیوی کی نہیں بنتی، طبیعتیں نہیں ملتیں یا اور کچھ وجوہات پیدا ہوتی ہیں تو اسلام نے دونوں کو اس صورت میں علیحدگی کا حق دیا ہے اور یہ حق بعض شرائط کی پابندی کے ساتھ مردوں کو طلاق کی صورت میں ہے اور عورتوں کو خلع کی صورت میں ہے اور مردوں کو یہ بھی حکم ہے کہ اپنے اس حق کو استعمال کرتے ہوئے عورتوں کے ساتھ زیادتی نہ کرو۔اگر اس طرح زیادتی کرو گے تو یہ ظلم ہو گا اور پھر ظلم کی 187