عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 106
عائلی مسائل اور ان کا حل ہے، بعضوں کی شکایات آتی ہیں۔لڑکی والوں سے غلط قسم کے مطالبے کر رہے ہوتے ہیں۔اگر مرضی کا جواب نہ ملے اور مطالبات پورے نہ ہوں تو پھر لڑائی جھگڑے اور فساد اور لڑکیوں کو طعنے وغیرہ ملتے ہیں۔اللہ تعالیٰ ایسے لوگوں کو بھی عقل دے اور رحم کرے۔پس ایک بے وقوف اور ظالم کے علاوہ جس نے اپنی جان پر ظلم کیا ہوتا ہے، کیونکہ انسانوں کی طرح اللہ تعالیٰ پر ظلم تو کوئی نہیں کر سکتا) ایسا شخص کوئی ایسی بات کرتا ہے تو اپنی جان پر ظلم کر رہا ہوتا ہے۔ایسے شخص کے علاوہ جس کو اپنے رب کی صفت ربوبیت کا کوئی فہم و ادراک نہیں ہے جس کو پتہ ہی نہیں ہے کہ ہمارے رب نے ہم پر کیا کیا احسان کئے ہوئے ہیں اور ہم پر احسان کرتے ہوئے جو احکامات دیئے ہیں ان پر عمل کر کے ہم ان دعاؤں سے فیض پاسکتے ہیں جو ہمارے رب نے ہمیں سکھائی ہیں، اس کے بغیر نہیں۔تو ایک دعا جو سورۃ الشعراء کی تین آیات ہیں اس میں یہ سکھائی ہے کہ: رَبَّ هَبْ لِي حُكْمًا وَ الْحِقْنِى بِالصَّلِحِينَ وَاجْعَلْ لِى لِسَانَ صِدْقٍ فِي الْآخِرِينَ وَاجْعَلْنِي مِنْ وَرَثَةِ جَنَّةِ النَّعِيمِ (الشعراء:84-86) کہ اے میرے رب مجھے حکمت عطا کر اور مجھے نیک لوگوں میں شامل کر اور میرے لئے بعد میں آنے والے لوگوں میں سچ کہنے والی زبان مقدر کر دے اور مجھے نعمتوں والی جنت کے وارثوں میں سے بنا۔پس ایسے لوگ جو اپنے رب کی پہچان نہیں رکھتے اور عقل سے عاری ہیں ان کی باتیں سن کر یہی 106