عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 101
عائلی مسائل اور ان کا حل والسلام نے ہمیں بتائے“۔(خطبہ جمعہ فرمودہ 10 نومبر 2006ء بمقام مسجد بیت الفتوح، لندن مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل یکم دسمبر 2006ء) حضورِ انور ایدہ اللہ تعالیٰ نے ایسے معاملات کے بارہ میں سخت تنبیہ کرتے ہوئے فرمایا: کچھ مرد غلط اور غلیظ الزام لگا کر بیویوں کو چھوڑ دیتے ہیں جو کسی طرح بھی جائز نہیں۔ایسے لوگوں کا تو قضا کو کیس سنتا ہی نہیں چاہئے جو اپنی بیویوں پر الزام لگاتے ہیں۔ان کو سیدھا انتظامی ایکشن لے کر امیر صاحب کو اخراج کی سفارش کرنی چاہئے۔غرض کہ ایک گند ہے جو کینیڈا سمیت مغربی ملکوں میں پیدا ہو رہا ہے۔(خطبہ جمعہ 24 جون 2005 ء بمقام انٹر نیشنل سنٹر۔ٹورانٹو۔کینیڈا۔مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 108 جولائی 2005ء) مردوں میں حرص اور بے غیرتی بعض خاوندوں کی اخلاقی کمزوریوں کے حوالے سے حضور ایدہ اللہ تعالیٰ بنصرہ العزیز نے احباب جماعت کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: ”ایسے مرد بھی ہیں جن کو میں کہوں گا کہ جن میں غیرت کی کمی ہے جو اپنی بیوی سے مطالبے کر رہے ہوتے ہیں کہ تم جہیز میں جو زیور لائی ہو مجھے تاکہ میں کاروبار کروں۔یاجور قم اگر نقد ہے تو وہ مجھے دو تا کہ میں اپنے کاروبار میں لگاؤں۔اگر تو میاں بیوی کے تعلقات محبت اور پیار کے ہیں تو آپس میں 101