عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 59
عائلی مسائل اور ان کا حل والدین سے حسن سلوک مختلف رشتوں اور تعلقات کے حوالہ سے احباب جماعت کو اُن کی ذمہ داریوں سے متعلق توجہ دلاتے ہوئے حضور انور نے ایک خطبہ جمعہ میں تفصیل سے نصائح فرمائیں۔اس ضمن میں میاں بیوی کے حقوق کے حوالے سے ارشاد فرمایا: وَاعْبُدُوا اللهَ وَلَا تُشْرِكُوا بِهِ شَيْئًا وَبِالْوَالِدَيْنِ إِحْسَانًا وَبِذِي الْقُرْبَى وَالْيَتَى وَالْمَسْكِينِ وَالْجَارِ ذِي الْقُرْبَى وَالْجَارِ الْجُنُبِ وَالصَّاحِبِ بِالْجَنْبِ وَابْنِ السَّبِيْلِ وَمَا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ مَنْ كَانَ مُخْتَالًا فَخُورًا (النساء: 37) {} ابھی جو آیت میں نے تلاوت کی ہے اس میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ: میری عبادت کرو اور اس طرح عبادت کرو کہ جو عبادت کا حق ہے۔یہ چھوٹے بُبت یا بڑے بت یا دلوں میں بسائے ہوئے بت تمہیں کسی طرح بھی میری عبادت سے روک نہ سکیں۔پھر والدین سے حسن سلوک کا حکم ہے ،اُن سے حسن سلوک کرو اور اس حسن سلوک کا بھی مختلف جگہوں پر مختلف پیرایوں میں ذکر آیا ہے“۔پھر فرمایا: کہ یہ دو بنیادی باتیں ہیں اگر تم میں پیدا ہو گئیں تو پھر آگے ترقی کرنے 59