عائلی مسائل اور اُن کا حل — Page 48
عائلی مسائل اور ان کا حل سے باہر بھی ظاہر ہو گا۔اس کا اثر جماعت کے دائرہ سے نکل کر معاشرہ پر بھی ظاہر ہو گا اور اس کا اثر گلی گلی اور شہر شہر اور ملک ملک ظاہر ہو گا اور وہ انقلاب جو حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام ہم میں پیدا کرنا چاہتے ہیں اور اسلام کی جس خوبصورت تعلیم کا علم دے کر اللہ تعالیٰ نے آپ کو بھیجا ہے اس تعلیم کو دنیا میں پھیلانے اور اسلام کا جھنڈا دنیا میں گاڑنے میں اور جلد از جلد تمام دنیا کو آنحضرت ام کے جھنڈے تلے جمع کرنے میں ہم تبھی کامیاب ہو سکتے ہیں جب احمدی عورت اپنی ذمہ داری کو سمجھے، اپنے مقام کو سمجھ لے اور اپنے فرائض کو سمجھ لے اور اس کے مطابق اپنا کر دار ادا کرنے کی کوشش کرے“۔(جلسه سالانہ ہالینڈ خطاب از مستورات فرمودہ 3 جون 2004ء مطبوعہ الفضل انٹر نیشنل 22 جولائی 2005ء) اسی طرح جلسہ سالانہ جرمنی کے موقعہ پر عورتوں سے مخاطب ہو کر آپ نے فرمایا: ”جیسا کہ میں نے کل کے خطبہ میں بتایا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا قرب پانے کے جو درجے ہیں تقویٰ پر قائم رہتے ہوئے، اللہ کا خوف اور اس کی خشیت کو دل میں قائم کرتے ہوئے، ان میں سے ہر ایک پر قدم رکھنا ضروری ہے۔ان میں سے ہر ایک پر قدم رکھنا ہو گا۔ہر حکم کو بجالانا ہو گا۔تب ہی فلاح بھی حاصل کرو گے اور جنتوں کے بھی وارث ٹھہر و گے اور وہ حکم ہیں (کل میں نے گن کر بتائے تھے) پہلا یہ ہے کہ اپنی نمازوں کو خشوع و خضوع سے عاجزی سے ادا کرو۔اللہ تعالیٰ کے حضور حاضر ہو تو یہ سوچ کر کہ خدا 48