تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 105
دینیات کا پہلا رسالہ ۱۰۵ ا۔نماز میں بات چیت کرنا۔مفسدات نماز در دیا مصیبت کی وجہ سے آواز سے رونا ، بے اختیار حالت کا یہ حکم نہیں ، اگر خدا کے حکم سے روئے گا تو نماز نہ جائے گی۔۔اپنے امام کے سوا کوئی اور قرآن پڑھنے میں بھولے تو اسے بتانا۔اپنے امام کو بتانے سے نماز فاسد نہیں ہوتی۔۴۔نماز میں کچھ کھانا پینا۔بہت سا کام وہ ہے جس کو طرفاً بڑا کام سمجھا جاوے اور جسے دیکھ کر لوگ یہ سمجھیں کہ یہ شخص نماز میں نہیں ہے۔مکروہات نماز ا۔چادر یا رضائی کو سر یا کاندھے پر اس طرح ڈالنا کہ ان کے کنارے لٹکتے رہیں یا کوٹ اور لبادہ وغیرہ کو بغیر آستین میں ہاتھ ڈالے ہوئے اوڑھنا۔۲۔پیشانی سے مٹی کو پونچھنا۔۔کپڑے کو مٹی سے بچانے کے لئے سمیٹنایا اٹھانا۔۴۔ننگے سر نماز پڑھنا۔۵۔پیشانی کے سامنے سے بلا ضرورٹ کنکری یا مٹی کو ہٹانا البتہ اگر سجدہ ہی نہ ہو سکے تو ایک بار ہٹانا درست ہے۔۔انگلیوں کا نماز میں چٹانا۔نماز میں دائیں بائیں طرف یا آسمان کی طرف دیکھنا۔۔نماز میں جمائی یا انگڑائی آوے تو حتی الامکان روکو۔۱۷