تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 7
ایک عیسائی کے تین سوال اور ان کے جوابات علامہ دوراں امام مناظرین زمان حامی دین متین مولینا مولوی حکیم نورالدین صاحب بھیروی کی طرف سے جوابات پہلے سوال کا جواب ہادی اسلام خیر خواہ کا فہ انام علیہ الصلوۃ والسلام کو اپنی رسالت اور نبوت پر اپنی صداقت اور کامیابی پر پورا یقین اور پرلے درجہ کا علم و اعتقاد تھا۔کبھی کسی قسم کا ترد و شک حضور علیہ السلام کے قلب مطہر اور منشرح پر نہیں آیا۔آپ کا کیا ذ کر آپ کے ساتھ والے اور میرے جیسے اتباع بھی آپ کی صداقت اور نبوت پر اعلیٰ درجہ کا یقین رکھتے ہیں۔ثبوت هذِهِ سَبِيلِ اَدْعُوا إِلَى اللهِ عَلَى بَصِيرَةٍ أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي وَسُبْحَنَ اللهِ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ (يوسف : ١٠٩) ۱۰۹) اللہ یہی میری راہ ہے بلاتا ہوں اللہ کی طرف پرلے درجہ کی سمجھ اور بوجھ پر میں اور میرے ساتھ والے بھی ایسے ہیں۔اور ہر برائی اور نقص سے پاک ہے اللہ۔اور میں اللہ کے ساتھ کسی امر میں کبھی کسی مخلوق کو ساجھی سمجھنے والا نہیں۔دوسری دلیل حضور علیہ السلام کے متردد نہ ہونے پر قُلْ اِلَى عَلَى بَيْنَةٍ مِنْ رَّبِّي وَكَذَّبْتُمْ بِهِ مَا عِنْدِي مَا تَسْتَعْجِلُونَ إنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلهِ يَقُضُ الْحَقِّ وَهُوَ خَيْرُ الْفَصِلِينَ (الانعام : ۵۸) اللہ قرآنی محاورہ میں ایسی ذات پاک کا نام ہے جو ہر ایک کا ملہ صفت سے موصوف اور ہر ایک برائی سے منزہ ہو۔نورالدین۔