تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین

by Hazrat Hakeem Noor-ud-Deen

Page 60 of 144

تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 60

ابطال الوہیت مسیح امَنُوا وَعَمِلُوا الصّلِحَتِ فَيُوَفِّيْهِمْ أَجُورَهُمْ وَاللهُ لَا يُحِبُّ الظَّلِمِينَ۔ذَلِكَ تَتْلُوهُ عَلَيْكَ مِنَ الْآيَتِ وَالذِّكْرِ الْحَكِيمِ إِنَّ مَثَلَ عِيسَى عِنْدَ اللَّهِ كَمَثَلِ أَدَمَ خَلَقَهُ مِنْ تُرَابٍ ثُمَّ قَالَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ۔اَلْحَقُّ مِنْ رَّبِّكَ فَلَا تَكُنْ مِنَ الْمُمْتَرِيْنَ فَمَنْ حَاجَّكَ فِيهِ مِنْ بَعْدِ مَا جَاءَكَ مِنَ الْعِلْمِ فَقُلْ تَعَالَوْا نَدْعُ أَبْنَاءَنَا وَأَبْنَاءَ كُمْ وَنِسَاءَنَا وَنِسَاءَكُمْ وَأَنْفُسَنَا وَاَنْفُسَكُمْ ثُمَّ نَبْتَهِلْ فَنَجْعَلْ لَّعْنَتَ اللهِ عَلَى الْكَذِبِينَ إِنَّ هَذَا لَهُوَ الْقَصَصُ الْحَقُّ وَمَا مِنْ إِلَهِ إِلَّا اللهُ وَإِنَّ اللَّهَ لَهُوَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ۔فَإِنْ تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللهَ عَلِيمٌ بِالْمُفْسِدِينَ۔قُلْ يَاهْلَ الْكِتَبِ تَعَالَوْا إلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِه شَيْئًا وَ لَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَّا مُسْلِمُونَ جب کہا اللہ نے اویسی ! بے شک میں تجھے پورا اجر دینے والا یا مارنے والا ہوں اور اپنی طرف بلند کرنے والا اور ان منکروں سے پاک وصاف کرنے والا ہوں۔اور کرتا رہوں گا تیرے اتباع کو تیرے منکروں کے اوپر قیامت تک پھر اواتباع کا دعویٰ کرنے والو! تم سب کا مقدمہ میرے پیش ہوگا اور میں حکم کروں گا اور تمہارے درمیان فیصلہ کر دوں گا اس مسئلہ میں جس میں تم کو باہم اختلاف ہے۔تفسیر:- مسیح علیہ السلام کے اتباع کے مدعی یا اہل اسلام ہیں یا عیسائی اور آپ کے منکروں میں اول درجہ کے منکر یہود ہیں جن کا اصلی ملک کنعان ہے اور جن کا کعبہ یروشلم۔دوم درجہ پر آپ کے منکر مجوسی اور تیسرے درجہ پر مجوس الہند۔اعلیٰ اتباع اعلیٰ منکروں پر حکمراں اور ادنیٰ درجہ کے اتباع ادنی منکروں پر حکمراں ہورہے ہیں۔لاکن تیرے منکروں کو تو سخت عذاب دوں گا دنیا اور آخرت میں اور کوئی سلطنت اُن کی حامی نہ ہوگی بلکہ اُن کا کوئی حامی نہ ہوگا۔اور مومن اور جنہوں نے اچھے اعمال کیے پس ان کو پورا اجر ملے گا اور اللہ ظالموں کو پسند نہیں کرتا۔یہ پڑھتے ہیں تجھ پر تیری نبوت کے نشانوں سے اور تذکرہ ہے حکمت والا۔اب اللہ وہ فیصلہ دیتا ہے جس کا اتباع کے ال عمران : ۵۶ تا ۶۵ ۲۸