تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 113
دینیات کا پہلا رسالہ ۱۱۳ سُوْرَةُ الإخلاص بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدَّ اللهُ الصَّمَدُ لَمْ يَلِدْ وَلَمْ يُولَدْ وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا أَحَدُن اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔تو کہہ دے کہ وہ اللہ ایک ہی ہے۔اللہ بے احتیاج ہے۔نہ اُس نے کسی کو جنا اور نہ وہ جنا گیا۔اور اُس کا کبھی کوئی ہمسر نہیں ہوا۔سُوْرَةُ الْفَلَقِ بسمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ وَ مِنْ شَرِّ غَاسِقٍ إِذَا وَقَبَ وَ مِنْ شَرِّ النَّفْتُتِ فِي الْعُقَدِنْ وَ مِنْ شَرِّ حَاسِدٍ إِذَا حَسَدَةً اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا ( اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔تو کہہ دے کہ میں (چیزوں کو ) پھاڑ کر ( نئی چیز ) پیدا کرنے والے رب کی پناہ مانگتا ہوں۔اُس کے شر سے جو اس نے پیدا کیا۔اور اندھیرا کرنے والے کے شر سے جب وہ چھا چکا ہو۔اور گر ہوں میں پھونکنے والیوں کے شر سے۔اور حاسد کے شر سے جب وہ حسد کرے۔۲۵