تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 110
دینیات کا پہلا رسالہ 11 + سُوْرَةُ الْعَصْرِ بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنْسَانَ لَفِي خُسْرٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوْا وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِةً اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا (اور ) بار بار رحم کرنے والا ہے۔زمانے کی قسم۔یقینا انسان ایک بڑے گھاٹے میں ہے۔سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے اور نیک اعمال بجالائے اور حق پر قائم رہتے ہوئے ایک دوسرے کو حق کی نصیحت کی اور صبر پر قائم رہتے ہوئے ایک دوسرے کو صبر کی نصیحت کی۔سُوْرَةُ قُرَيْشٍ بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ لا يَلْفِ قُرَيْشِ الْفِهِمْ رِحْلَةَ الشَّتَاءِ وَالصَّيْفِةٌ فَلْيَعْبُدُوا رَبَّ هَذَا الْبَيْتِ الَّذِى أَطْعَمَهُمْ مِنْ جُوعٍ وَأَمَنَهُمْ مِّنْ خَوْفٍ أَ اللہ کے نام کے ساتھ جو بے انتہا رحم کرنے والا ، بن مانگے دینے والا (اور) بار بار رحم کرنے والا ہے۔قریش میں باہم ربط پیدا کرنے کے لئے۔(ہاں) اُن میں ربط بڑھانے کے لئے (ہم نے) سردیوں اور گرمیوں کے سفر بنائے ہیں۔پس وہ عبادت کریں اس گھر کے رب کی۔جس نے اُنہیں بھوک سے ( نجات دیتے ہوئے ) کھانا کھلایا اور انہیں خوف سے امن دیا۔۲۲