تصانیف حضرت حکیم مولانا نورالدین — Page 103
دینیات کا پہلا رسالہ ارکان نماز کے مسائل اگر نمازی کسی وجہ سے کھڑا نہ ہو سکے تو بیٹھ کے نماز پڑھ لے۔قراءت میں کم از کم ایک بڑی آیت یا چھوٹی تین آیتیں ہونی چاہئیں۔۲۔قعدہ میں اس قدر بیٹھنا فرض ہے کہ جتنی دیر میں التحیات پڑھ سکیں۔واجبات نماز ا۔اَلحَمدُ پڑھنا۔الحَمدُ کے بعد کوئی سورت یا ایک بڑی آیت یا تین چھوٹی آیتیں پڑھنا۔۳۔تمام ارکان نماز کو ٹھیر ٹھیر کر ادا کرنا اس کو تعدیل ارکان کہتے ہیں۔چار رکعتی یا سہ رکعتی نماز میں دو رکعت کے بعد بیٹھنا اس کو قعدہ اولیٰ کہتے ہیں۔۔دونوں قعدوں میں خواہ اولی ہو خواہ آخری میں التحیات پڑھنا۔۔جمعہ اور عیدین اور مغرب وعشاء اور صبح کی نماز میں امام کا قراءت کو بلند آواز سے پڑھنا۔جو شخص تنہا نماز پڑھے اسے اختیار ہے کہ ان وقتوں میں قراءت آہستہ پڑھے یا آواز سے۔ظہر اور عصر کی نمازوں میں قراءت آہستہ پڑھنا۔ے۔جو فرض اور واجب بار بار ہر رکعت میں آتے ہیں انہیں ترتیب سے ادا کرنا۔۔فرض کی دو پہلی رکعتوں میں قراءت ضرور پڑھنا۔اخیر نماز میں سلام پھیرنا۔ان کے علاوہ وتروں کی تیسری رکعت میں دعاء قنوت پڑھنا اور نیز عیدین میں کئی بار اللہ اکبر کہنا بھی واجب ہے یعنی پہلی رکعت میں قراءت سے پہلے تین بار اور دوسری رکعت میں قراءت کے بعد تین بار احادیث سے یہ بھی جائز معلوم ہوتا ہے کہ پہلی رکعت میں قراءت سے پہلے سات بار اور دوسری رکعت میں قراءت سے پہلے پانچ بار اللهُ اَكْبَرُ ہے۔عملی طور پر فرض اور واجب میں کوئی فرق نہیں۔الحمد تمام کلمات اللہ کی قائمقام ہے اور اس کے سوا اور کلام الحمد کے قائمقام نہیں۔۱۵