365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 94 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 94

درس القرآن 94 بہترین حصہ میں رکھا۔ان کے دل میں دین کی محبت پیدا ہو گئی۔وہ اس یقین کامل پر پہنچ گئیں کہ جو کچھ آتا ہے خدا تعالیٰ کی طرف سے ہی آتا ہے۔حضرت زکریا جب کبھی ان کے پاس ریف لے جاتے تو وہ ان کے پاس کھانے کی مختلف چیزیں دیکھتے ایک دفعہ انہوں نے کھانے پینے کی مختلف چیزیں دیکھ کر حضرت مریم سے سوال کر دیا کہ بچی یہ چیزیں تمہیں کس نے دی تھیں؟ حضرت مریم نے معصومانہ انداز میں جواب دیا کہ اللہ تعالیٰ نے یہ جواب ایسا متاثر کرنے والا تھا کہ حضرت زکریا پر رقت طاری ہو گئی۔اور انہوں نے خد اتعالیٰ سے مجسم دعا بن کر عرض کیا کہ خدایا تو مجھے بھی اپنے فضل سے ذُرِّيَّةً طَيِّبَة بخش اور ایسا بچہ عطا فرما جو اپنے اندر روحانی کمالات و اوصاف رکھتا ہو۔“ (نوٹس غیر مطبوعہ حضرت مصلح موعود زیر آیت آل عمران آیت نمبر 38،39رجسٹر نمبر 12 صفحہ 38،39)