365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 81 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 81

درس القرآن 81 درس القرآن نمبر 221 إِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِأَيْتِ اللهِ وَيَقْتُلُونَ النَّبِيِّنَ بِغَيْرِ حَقٌّ وَيَقْتُلُونَ الَّذِينَ يَأْمُرُونَ بِالْقِسْطِ مِنَ النَّاسِ فَبَشِّرُهُمْ بِعَذَابِ اَلِيْمٍ أُولَبِكَ الَّذِيْنَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ وَمَا لَهُمْ مِّنْ نُّصِرِينَ ( آل عمران: 22،23) جیسا کہ پہلے ذکر ہو چکا ہے سورۃ الفاتحہ کے بعد چار سورتوں میں دو بنیادی مضامین ہیں ایک اسلامی شریعت کے احکام کہ کیا ماننا ہے اور کیا کرنا ہے دوسرے یہود و نصاریٰ سے کش مکش اعتقادی طور پر بھی اور عملی طور پر بھی سورۃ البقرۃ میں بالخصوص یہود سے کش مکش کا بیان تھا اور سورۃ آل عمران میں بالخصوص عیسائیوں سے کش مکش کا بیان ہے مگر چونکہ عیسائیوں کی ابتدائی جڑھیں یہودیت میں ہیں اس لئے ان کے بارہ میں تفصیلی ذکر کے شروع میں یہود کا ذکر ہے یا دراصل دونوں کا مشترک ذکر ہے۔فرماتا ہے اِنَّ الَّذِينَ يَكْفُرُونَ بِأَيْتِ اللهِ یقیناً وہ لوگ جو اللہ کی آیات کا انکار کرتے ہیں یعنی قرآن شریف کا انکار اور اللہ کی سب سے بڑی آیت حضرت محمد مصطفی صلی للی نام کا انکار کرتے ہیں وَ يَقْتُلُونَ النَّبِينَ بِغَيْرِ حَق اور ناحق نبیوں کی شدید مخالفت کرتے ہیں اور ان کو قتل کرنے کی اپنی طرف سے پوری کوشش کرتے ہیں خواہ وہ قتل ہوں یا نہ ہوں وَ يَقْتُلُونَ الَّذِيْنَ يَأْمُرُونَ بِالْقِسْطِ مِنَ النَّاسِ اور ان کے قتل کے درپے بھی رہتے ہیں جو انصاف کا حکم دیتے ہیں فَبَشِّرُهُمْ بِعَذَابِ اليْم تم انہیں درد ناک عذاب کی بشارت دے دو أُولَبِكَ الَّذِينَ حَبِطَتْ أَعْمَالُهُمْ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ یہ لوگ ہیں جن کے اعمال دنیا میں بھی ضائع گئے اور آخرت میں بھی ضائع جائیں گے دنیا میں ان لوگوں کی آنحضرت صلی لی ایم کو قتل کرنے ، آپ کے متبعین کو ہلاک کرنے اور آپ کے مشن کو ناکام کرنے کی کوششوں کی ناکامی ثبوت ہے اس بات کا کہ ان کی کوششیں آخرت میں بھی مقبول نہیں ہوں گی وَمَا لَهُمْ مِّنْ نَصِرِينَ اور خارجی مددگاروں کی مدد کے ذریعہ بھی وہ اس کام میں کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔