365 دن (حصہ سوم) — Page 77
درس القرآن 77 القرآن نمبر 217 قُلْ أَو نَبِّئُكُمْ بِخَيْرٍ مِنْ ذَلِكُمْ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا عِنْدَ رَبِّهِمْ جَنَّتُ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهرُ خَلِدِينَ فِيهَا وَاَزْوَاجُ مُطَهَّرَةٌ وَرِضْوَانَ مِنَ اللَّهِ وَاللَّهُ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا فَاغْفِرُ لَنَا ذُنُوبَنَا وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ الصُّبِرِينَ وَالصُّدِقِينَ وَالْقَنِتِينَ وَالْمُنْفِقِينَ وَالْمُسْتَغْفِرِينَ بِالْأَسْحَارِ (آل عمران: 16 تا 18) گزشتہ آیت میں ذکر تھا کہ سچے مذہب کے منکرین بالخصوص عیسائی اپنے عقائد کی سچائی اور پختگی کی وجہ سے اپنے نظریات پر مائل نہیں بلکہ عورتوں اور بچوں کی محبت، ڈھیروں ڈھیر سونا چاندی، خوبصورت گھوڑے، جانور اور کھیت ان کی توجہ کے جاذب ہیں۔آج کی آیت میں بہت خوبصورت رنگ میں اس کا جواب دیا ہے ٹھیک ہے یہ چیزیں بڑی خوبصورت ہیں، قابل توجہ ہیں لیکن یہ بھی دیکھ لو کہ یہ چیزیں خدا کی رضاء سے ٹکر ا تو نہیں رہیں ؟ فرماتا ہے قُلّ أو نَبْتَكُم بِخَيْرٍ مِنْ ذلِكُمْ کہو کیا میں تمہیں اس سے بہت بہتر چیز نہ بتاؤں ؟ لِلَّذِينَ اتَّقَوا جو لوگ تقویٰ اختیار کریں ان کے لئے عِندَ رَبِّهِمْ جَنَّتَ تَجْرِى مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهُرُ ان کے رب کے پاس ایسے باغ ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں خُلِدِينَ فِيهَا وہ ان میں بسیں گے وَازْوَاج مطَهَّرَةٌ نیز ان کے لئے پاکیزہ جوڑے ہوں گے وَرِضْوَانٌ مِّنَ اللہ اور اللہ کی رضا مقدر ہے وَاللهُ بصِيرُ بِالْعِبَادِ اور اللہ اپنے نبیوں خوب دیکھنے والا ہے۔الَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَا إِنَّنَا آمَنَّا جو کہتے ہیں کہ اے ہمارے رب ہم یقیناً ایمان لے آئے ہیں فَاغْفِرُ لَنَا ذُنُوبَنَا اس لئے تو ہمارے قصور ہمیں معاف کر دے وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ اور ہمیں دوزخ کے عذاب سے بچالے۔جو لوگ ان دنیوی نعمتوں کے طالب ہیں اور ان کی خاطر صداقت کو چھوڑ دیتے ہیں کے مقابلہ پر یہ لوگ جو صداقت کو قبول کرتے ہیں ان کا اخلاقی کردار بہت بلند ہے فرماتا ہے الصبرین یہ لوگ صبر کرنے والے ہیں والصُّدِقِيْنَ اور قول و فعل میں بچے ہیں وَالْقَنِتِينَ اور فرمانبردار وَالْمُنْفِقِينَ اور خدا کے راستہ میں اور مخلوق کی بھلائی کی خاطر مال خرچ کرنے والے اور دن کی ابتداء اللہ تعالیٰ کے حضور استغفار سے ہوتی ہے۔