365 دن (حصہ سوم) — Page 74
درس القرآن 74 درس القرآن نمبر 215 قَدْ كَانَ لَكُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتَافِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ وَأُخْرَى كَافِرَةٌ يَرَوْنَهُمْ مِثْلَيْهِمْ رَأَى الْعَيْنِ وَاللهُ يُؤَيِّدُ بِنَصْرِهِ مَنْ يَشَاءُ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لِأُولِي الأَبْصَارِ (آل عمران: 14) عیسائی مسلم کش مکش اور عیسائیوں کی تعد اد اور طاقت کا مضمون چل رہا ہے ، فرماتا ہے تمہارے سامنے ایک عظیم الشان واقعہ کا نشان موجود ہے اس لئے مسلم عیسائی کش مکش میں مایوس ہونے کی کوئی بات نہیں قَدْ كَانَ لَكُمْ آيَةٌ فِي فِئَتَيْنِ الْتَقَتَا ان دونوں گروہوں میں جو ایک دوسرے سے بر سر پیکار تھے تمہارے لئے یقیناً ایک نشان تھا فِئَةٌ تُقَاتِلُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ایک گروہ تو اللہ کے راستہ میں لڑ رہا تھا وَ أُخْرى كَافِرَةٌ اور دوسرا منکر تھا یرَوْنَهُمْ مِّثْلَيْهِمْ رَأْيَ الْعَيْنِ اس میں ماننے والے انکار کرنے والوں کو اپنے سے دو چند دیکھ رہے تھے وَاللهُ يُؤَيِّدُ بِنَصْرِهِ مَنْ يَشَاءُ اور اللہ جسے چاہتا ہے اپنی مدد دے کر تائید فرماتا ہے اِنَّ فِي ذَلِكَ لَعِبْرَةً لأولِي الْأَبْصَارِ اس بات میں آنکھوں والوں کے لئے یقیناً ایک نصیحت ہے۔اس آیت میں جنگ بدر کا نقشہ کھینچا گیا ہے، حضرت مصلح موعودؓ فرماتے ہیں:۔اس مثال کو پیش کر کے اللہ تعالی کفار کو نصیحت کرتا ہے کہ اے آنکھوں والو تم اسی پر محمد رسول اللہ صل اللی علم کی دوسری پیشگوئیوں کو قیاس کر لو اور سمجھ لو کہ اسلام کی ترقی کے متعلق آج جو کچھ وعدے دیئے جا رہے ہیں یہ بھی ایک دن پورے ہوں گے۔“ (گویا ایک اور بدر کی بشارت ہمارے نبی صلی اللی کمر کو دی جارہی ہے۔ناقل ) ( نوٹس غیر مطبوعہ حضرت مصلح موعودؓ زیر آیت آل عمران آیت نمبر 14 رجسٹر نمبر 10 صفحہ 26)