365 دن (حصہ سوم) — Page 73
درس القرآن 73 درس القرآن نمبر 214 اِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَنْ تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا أَوْلَادُهُمْ مِّنَ اللَّهِ شَيْئًا وَ أُولَبِكَ هُمُ وَقُودُ النَّارِ كَدَابِ الِ فِرْعَوْنَ وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ كَذَبُوا بِأَيْتِنَا فَأَخَذَهُمُ اللَّهُ بِذُنُوبِهِمْ وَاللَّهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ (آل عمران : 11،12) اسلام اور عیسائیت کی کش مکش کا اور اس ضمن میں عمومی رنگ میں کفر و اسلام کی کش مکش کا بیان جاری ہے۔فرماتا ہے اِنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا یقینا وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا کن تُغْنِيَ عَنْهُمْ أَمْوَالُهُمْ وَلَا اَوْلَادُهُم مِّنَ اللهِ شَيْئًا ان کے اموال اور ان کی اولاد اللہ کے مقابلہ میں ان کے کسی کام نہیں آئیں گی وَ أُولَبِكَ هُمْ وَقُودُ النَّارِ اور یہی لوگ ہیں جو آگ کا ایندھن ہیں یعنی عیسائیوں کے مخالفین اسلام کے خزانے اور عددی اکثریت آخری مقابلہ میں ان کے کام نہیں آئیں گی جیسا کہ ظاہری طور پر بھی اس دنیا میں قیصر و کسریٰ کو شکست ہوئی۔یہی آخرت میں ہو گا۔دَابِ الِ فِرْعَوْنَ ان کا طریق فرعون کے طریق کے مطابق ہے جس کی شکست کی کہانی یہ عیسائی خوب جانتے ہیں ان کی کتاب میں بھی موجود ہے وَالَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِم اسی طرح ان لوگوں کی جو ان سے پہلے تھے كَذَّبُوا پایتنا انہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا فَأَخَذَهُمُ اللهُ بذُنُوبِهِم اس پر اللہ نے ان کے قصوروں کے بدلہ میں ان کو پکڑ لیا وَ اللهُ شَدِيدُ الْعِقَابِ اور اللہ کا عذاب سخت ہوتا ہے۔اگر فرعون اور اس سے پہلے کی طاقتیں بظاہر نظر کمزور مومنوں کے سامنے شکست کھا گئیں تو عیسائیوں کو اسلام کے مقابلہ میں شکست کیوں نہ ہو گی ؟ قُلْ لِلَّذِينَ كَفَرُوا تم ان کو صاف صاف سنا دو جنہوں نے انکار کیا ہے سَتُغْلَبُونَ کہ تمہیں ضرور مغلوب کیا جائے گا وَتُحْشَرُونَ إلى جَهَنَّمَ اور جہنم کی طرف اکھٹا کر کے لیجایا جائے گا وَبِئْسَ الْمِهَادُ اور وہ بہت برا ٹھکانہ ہے۔