365 دن (حصہ سوم) — Page 27
درس القرآن القرآن نمبر 174 27 حفِظُوا عَلَى الصَّلَواتِ وَالصَّلوةِ الْوُسْطَى وَقُومُوا لِلهِ قنِتِينَ فَإِنْ خِفْتُمْ فَرِجَالًا اَوْ رُكْبَانًا فَإِذَا أَمِنْتُمْ فَاذْكُرُوا اللهَ كَمَا عَلَيْكُمْ مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ (البقرة: 239،240) قرآن مجید کی نصیحت اور مؤثر رنگ کے وعظ کے بھی خاص اند از ہیں جو پڑھنے والے پر گہرا اثر ڈالتے ہیں۔گزشتہ مضمون عائلی مسائل کے بارہ میں چل رہا تھا اور بعد میں بھی چل رہا ہے مگر درمیان میں یہ دو آیات جاری مضمون سے بظاہر بالکل ہٹ کر نماز کی حفاظت کے بارہ میں ہیں اس کی وجہ ظاہر ہے کہ عائلی اور معاشرتی معاملات اور جھگڑے بعض دفعہ اتنا طول پکڑ جاتے ہیں کہ خطرہ ہوتا ہے کہ نماز باشرائط میں تساہل واقعہ ہو جائے اس لئے عائلی مسائل کے حل کے ضمن میں جو آیات ہیں ان میں نماز کی محافظت کی پر زور ہدایت ہے دوسرے یہ پہلو بھی مد نظر رکھنے کی طرف توجہ دلائی گئی ہے کہ نماز اور دعا کی حفاظت کے ذریعہ عائلی مسائل اور مشکلات سے بچنے کی کوشش کرو اور اندرونی عائلی مسائل کا خوف ہو یا بیرونی دشمن کا خوف، نماز کی حفاظت ہونی چاہیئے۔فرماتا ہے حفظوا عَلَى الصَّلَوتِ اپنی نمازوں کی حفاظت کرو والصَّلوة الوسطى بالخصوص اس نماز کی جو کاموں اور مصروفیات کے درمیان میں آئے وَقُومُوا لِلَّهِ قَنِتِينَ اور اللہ کے حضور فرمانبرداری کرتے ہوئے کھڑے ہو جاؤ فان خِفْتُم اور اگر تمہیں کوئی خوف ہو هو فَرِجَالًا او رکبانا تو چلتے پھرتے یا سواری کی حالت میں ہی نماز پڑھ لو فَإِذَا اَمِنْتُم پھر جب تم امن میں آجاؤ فَاذْكُرُوا اللهَ كَمَا عَلَمَكُمْ تو پھر اس طریق پر اللہ کو یاد کرو جس طرح اس نے تمہیں سکھایا مَّا لَمْ تَكُونُوا تَعْلَمُونَ جو تم اس سے پہلے نہیں جانتے تھے۔