365 دن (حصہ سوم) — Page 23
درس القرآن 23 اس کے بعد طلاق کے احکامات کے سلسلہ میں ایک اور نہایت اہم ہدایت کی طرف توجہ دلاتا ہے وَاِذَا طَلَّقْتُمُ النِّسَاءَ فَبَلَغْنَ أَجَلَهُنَّ کہ جب تم عورتوں کو طلاق دو اور وہ اپنی عدت پوری کرنے لگیں فَلَا تَعْضُلُوهُنَّ أَنْ يَنْدِحْنَ اَزْوَاجَهُنَّ إِذَا تَرَاضَوْا بَيْنَهُمْ بِالْمَعْرُوفِ تو 121 تم انہیں جب کہ وہ نیک طریق پر باہم رضامند ہو جائیں اپنے خاوندوں کے ساتھ نکاح کر لینے سے مت رو کو ذلِكَ يُوعَظُ بِهِ مَنْ كَانَ مِنْكُمْ يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ یہ وہ بات ہے جس کی تم سے ہر اس شخص کو جو اللہ اور آخری دن پر ایمان رکھتا ہے، نصیحت کی جاتی ہے۔ذلکم ازکی لَكُمْ وَأَطْهَرُ یہ بات تمہارے حق میں سب سے زیادہ برکت والی اور سب سے زیادہ پاکیزہ ہے وَاللهُ يَعْلَمُ وَ انْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔(البقرة:233)