365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 188 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 188

درس روحانی خزائن 188 لاکھوں جرموں کا مر تکب ہو اس کا کیا حال ہو گا؟ لیکن اگر کوئی شخص عدالت میں پیش ہو اور بعد ثبوت اس پر فرد قرار داد جرم بھی لگ جاوے اور اس کے بعد عدالت اس کو چھوڑ دے تو کس قدر احسان عظیم اس حاکم کا ہو گا۔اب غور کرو کہ یہ تو بہ وہی بریت ہے جو فرد قرار داد جرم کے بعد حاصل ہوتی ہے تو بہ کرنے کے ساتھ ہی اللہ تعالیٰ پہلے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے۔“ ( ملفوظات جلد سوم صفحہ 433،432 مطبوعہ ربوہ) مشکل الفاظ اور ان کے معانی بے اعتدالیاں راستے سے ہٹی ہوئی کسل سستی کاہلی