365 دن (حصہ سوم) — Page 170
درس روحانی خزائن 170 شامل ہو جاؤ۔تا کہ کسی وباء یا کسی آفت کو تم پر ہاتھ ڈالنے کی جرات نہ ہو سکے، کیونکہ کوئی بات بھی اللہ کی اجازت کے بغیر زمین پر ہو نہیں سکتی۔ہر ایک آپس کے جھگڑے اور جوش اور عداوت کو درمیان میں سے اٹھا دو کہ اب وہ وقت ہے کہ تم ادنی باتوں سے اعراض کر کے اہم عظیم الشان کاموں میں مصروف ہو جاؤ۔لوگ تمہاری مخالفت کریں گے اور انجمن کے ممبر تم پر ناراض ہوں گے۔پر تم ان کو نرمی کے ساتھ سمجھاؤ اور جوش کو ہر گز کام میں نہ لاؤ۔یہ میری وصیت ہے اور اس بات کو وصیت کے طور پر یاد رکھو کہ ہر گز مندی اور سختی سے کام نہ لینا بلکہ نرمی اور آہستگی اور خلق سے ہر ایک کو سمجھاؤ۔“ مشکل الفاظ اور ان کے معانی ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 175،174 مطبوعہ ربوہ) منزل ہنی، تمسخر ساعی کوشش کرنے والا باز پرس پوچھ کچھ مدی تیزی، طراری، شدت