365 دن (حصہ سوم) — Page 9
درس القرآن 9 س القرآن نمبر 161 وَلَا تُنكِحُوا الْمُشْرِكِينَ حَتَّى يُؤْمِنُوا وَلَعَبْدٌ مُّؤْمِنٌ خَيْرٌ مِّنْ مُّشْرِكٍ وَلَوْ أَعْجَبَكُمْ أولبِكَ يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ وَاللهُ يَدْعُوا إِلَى الْجَنَّةِ وَالْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِ وَيُبَيِّنُ أَيْتِهِ لِلنَّاسِ (البقرة : 222) لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ فرماتا ہے مشرکوں سے جب تک وہ ایمان نہ لے آئیں (مسلمان عورتوں کی) شادی نہ کرو۔یہاں اشارہ عورت کے لئے ولی کا ذکر کیا گیا ہے مگر چونکہ اس مسئلہ میں اتنا تنوع ہے اور مختلف علاقوں اور مختلف حالات اور مختلف تمدن رکھنے والوں میں بے شمار الجھنیں ہو سکتی ہیں اس لئے ولی کی شرط عورت کے نکاح کے لئے قطعی الفاظ میں بیان نہیں کی گئی جیسا کہ معروف الفاظ لا نِكَاحَ إِلَّا بِوَلِي میں بیان ہے۔چوتھی بات یہ بیان کی گئی ہے کہ جس طرح مردوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ نکاح کے معاملہ میں دین داری کو مقدم کریں اسی طرح عورتیں اور ان کے ولی وغیرہ بھی اس بات کو مد نظر رکھیں، فرماتا ہے وَ لَعَبْدُ مُّؤْمِنْ خَيْرٌ مِّنْ مُّشْرِكٍ وَ لَوْ أَعْجَبَكُمْ که مومن غلام شرک سے بہتر ہے خواہ تم اس کو پسند کرو۔ان باتوں کے بیان کے بعد ان ہدایات کی حکمت بیان کرتا ہے کیونکہ یہ حصہ الکتاب وَالْحِكْمَة کی تعلیم پر مشتمل ہے، فرماتا ہے أُولبِكَ يَدْعُونَ إِلَى النَّارِ کہ یہ لوگ جن سے شادی منع کی گئی ہے آگ کی طرف بلاتے ہیں وَاللهُ يَدْعُوا إِلَى الْجَنَّةِ وَالْمَغْفِرَةِ بِإِذْنِهِ مَگر اللہ تعالیٰ جنت کی طرف، مغفرت کی طرف اپنے خاص حکم سے دعوت دیتا ہے اور اس غرض کے لئے وَيُبَيِّنُ التِهِ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ اللہ تعالیٰ اپنی آیات کو خوب کھول کر بیان کرتا ہے کوئی اجمال و اشکال ان میں نہیں ہو تا تا کہ لوگ نصیحت حاصل کریں۔