365 دن (حصہ سوم) — Page 63
درس القرآن 63 درس القرآن نمبر 207 امَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ كُلٌّ آمَنَ بِاللهِ وَمَلَبِكَتِهِ وَ كتبه وَرُسُلِهِ لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِهِ وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا غُفْرَانَكَ رَبَّنَا وَ إِلَيْكَ الْمَصِيرُ (البقرة:286) سورۃ البقرۃ کی آخری آیات میں دراصل تمام سورۃ البقرۃ کے اصل الاصول اور بنیادی مضامین کو پڑھنے والے کی سہولت کے لئے دہرادیا گیا ہے اس آیت میں ان تمام عقائد کو دہرایا گیا ہے جو بار بار پہلے بھی بیان ہو چکے ہیں اور آئندہ بھی ان کی یاد دہانی ہوتی رہے گی اور تمام مذاہب سے اسلام کی برتری کا ایک واضح ثبوت ہیں کیونکہ باقی مذاہب کے ماننے والوں کے ہاتھ میں صرف ایک دو تین پھول ہیں مگر مومن کے ہاتھ میں پورا گلدستہ ہے۔ہمارے رسول صلی علیکم اور آپ کے ذریعہ ایمان لانے والے اللہ پر ایمان رکھتے ہیں، فرشتوں پر بھی ایمان رکھتے ہیں، تمام کتابوں اور شریعتوں پر بھی ایمان رکھتے ہیں، تمام رسولوں پر بلا تفریق ایمان رکھتے ہیں إلَيْكَ الْمَصِيرُ کہہ کر یوم آخرت پر بھی ایمان رکھتے ہیں اور یہ ایمان صرف زبانی کلامی نہیں سمعنا ہم نے سناؤ اطعنا اور عملاً ہم نے اطاعت کی۔فرماتا ہے آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَّبِّهِ وَالْمُؤْمِنُونَ جو کچھ اس رسول پر اس کے رب کی طرف سے نازل کیا گیا ہے اس پر وہ خود بھی ایمان لائے اور دوسرے سب مومن بھی كُلٌّ آمَنَ بِاللہ سب اللہ پر ایمان لائے وَمَلبِکتے اور اس کے فرشتوں پر و کتبہ اور اس کی وو کتابوں پر وَرُسُلِہ اور اس کے رسولوں پر لا نُفَرِّقُ بَيْنَ أَحَدٍ مِنْ رُسُلِہ اور وہ کہتے ہیں ہم اس کے رسولوں میں ایک دوسرے کے درمیان کوئی فرق نہیں کرتے وَقَالُوا سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا اور یہ بھی کہتے ہیں کہ ہم نے اللہ کا حکم سن لیا ہے اور ہم اس کی دل سے بھی اطاعت کرتے ہیں اور جوارح بھی غُفْرَانَكَ رَبَّنَا اے رب ہم تیری بخشش طلب کرتے ہیں وَ إِلَيْكَ الْمَصِيرُ اور تیری طرف ہی لوٹنا ہے۔