365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 34 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 34

درس القرآن 34 درس القرآن نمبر 181 فَلَمَّا فَصَلَ طَالُوتُ بِالْجُنُودِ قَالَ إِنَّ اللهَ مُبْتَلِيكُمْ بِنَهَرٍ فَمَنْ شَرِبَ مِنْهُ فَلَيْسَ مِنِّى وَمَنْ لَّمْ يَطْعَمُهُ فَإِنَّهُ مِنِّى إِلا مَنِ اغْتَرَفَ غُرُفَةٌ بِيَدِهِ فَشَرِ بُوا مِنْهُ إِلَّا قَلِيلًا مِنْهُمْ فَلَمَّا جَاوَزَةً هُوَ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَه قَالُو الا طَاقَةَ لَنَا الْيَوْمَ بِجَالُوتَ وَجُنُودِهِ قَالَ الَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُمْ مُلْقُوا اللهِ كَمْ مِنْ فِئَةٍ قَلِيلَةٍ غَلَبَتْ فِئَةً كَثِيرَةً بِإِذْنِ اللهِ وَاللهُ مَعَ الصُّبِرِينَ (البقرة : 250) جیسا کہ ذکر ہو چکا ہے سورۃ البقرۃ کے اس آخری حصہ میں الہی جماعتوں کے تزکیہ یعنی (1) پاکیزگی نفس اور (2) ترقی و نشو و نما کا ذکر ہے اس سلسلہ میں بنی اسرائیل کی ترقیات کے سلسلہ کی مثال دی گئی ہے۔پہلی بات تو قیادت کے بارہ میں تھی جس کا تفصیلی ذکر ہو چکا ہے دوسری بات جارحانہ حملہ آور دشمنوں کی اکثریت کے مقابل چھوٹی الہی جماعت کی فتح کا بیان ہے۔تیسری بات اس فتح کے لئے جس قربانی کی ضرورت ہے اس کا ذکر پیاس کی برداشت کے مضمون کے ذکر سے کیا گیا ہے (جس طرح آدم کے واقعہ میں گناہ کو ممنوعہ درخت کے ذریعہ ظاہر کیا گیا ہے) چوتھی بات مخالف حالات میں اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کا مضمون ہے۔پانچویں بات صبر و ثبات کے ذریعہ اللہ تعالیٰ کی مدد حاصل کرنا ہے (اللہ تعالیٰ کے فضل سے ہماری جماعت گزشتہ ایک سو بیس سال میں ان تمام تجربات سے کامیاب گزر چکی ہے) فرماتا ہے۔جب طالوت اپنی فوجوں کو لے کر نکلے تو انہوں نے کہا اللہ ایک ندی کے ذریعہ تمہارا امتحان لینے والا ہے پس جس نے اس ندی میں سے پیٹ بھر کر پانی پی لیا وہ مجھ سے ابستہ نہیں رہے گا اور جس نے اسے نہ چکھا وہ یقیناً مجھ سے وابستہ ہو گا سوائے اس کے جس نے اس میں سے فقط اپنے ہاتھ سے ایک چلو لے کر پیا۔پھر یہ ہوا کہ ان میں سے تھوڑوں کے سوا باقی سب نے اس میں سے پانی پی لیا پھر جب وہ خود نیز وہ لوگ جو اس کے ساتھ ایمان لائے تھے اس ندی کے پار اتر گئے تو انہوں نے کہا کہ آج ہمیں جالوت اور اس کے لشکر والوں کے خلاف مقابلہ کی طاقت نہیں مگر وہ لوگ جو یقین رکھتے تھے کہ اللہ سے ملنے والے ہیں انہوں نے کہا بہت سی چھوٹی جماعتیں اللہ کے حکم سے بڑی جماعتوں پر غالب آچکی ہیں اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔