365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 14 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 14

درس القرآن 14 کے کام میں مشکلات پیش آئیں تو خدا تعالیٰ سے ان کا دفعیہ چاہو اور ہمیشہ دُعاؤں سے کام لیتے رہو۔کیونکہ یہ کام دُعاؤں کے بغیر سرانجام نہیں پاسکتے۔اور پھر یہ بھی یاد رکھو کہ اللہ تعالیٰ علیم بھی ہے۔اگر تم اُس کی طرف جھکو گے تو وہ اپنے علم میں سے تمہیں علم عطا فرمائے گا اور نیکی اور تقویٰ کے بارہ میں تمہارا قدم صرف پہلی سیڑھی پر نہیں رہے گا بلکہ علم لدنی سے بھی تمہیں حصہ دیا جائے گا۔“ ( تفسیر کبیر جلد دوم صفحه 507 مطبوعه ربوہ)