365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 158 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 158

درس روحانی خزائن 158 غرض اس خلق کا نام صبر اور رضا بر رضائے الہی ہے۔اور ایک طور سے اس خلق کا نام عدل بھی ہے کیونکہ جبکہ خدا تعالیٰ انسان کی تمام زندگی میں اس کی مرضی کے موافق کام کرتا ہے اور نیز ہزار ہا باتیں اس کی مرضی کے موافق ظہور میں لاتا ہے اور انسان کی خواہش کے مطابق اس قدر نعمتیں اس کو دے رکھی ہیں کہ انسان شمار نہیں کر سکتا تو پھر یہ شرط انصاف نہیں کہ اگر وہ کبھی اپنی مرضی بھی منوانا چا ہے۔تو انسان منحرف ہو۔اور اس کی رضا کے ساتھ راضی نہ ہو۔اور چون و چرا کرے یا بے دین اور بے راہ ہو جائے۔“ اسلامی اصول کی فلاسفی روحانی خزائن جلد 10 صفحہ 362،361) مشکل الفاظ اور ان کے معانی سیاپے بین کرنا جزع فزع رونا دھونا، چیخنا چلانا حسب المراد مراد کے مطابق مملوک خادم، بندے منحرف ہونا منہ موڑنا چون و چرا کرنا حیل و حجت کرنا، لیت و لعل کرنا