365 دن (حصہ سوم) — Page 143
درس روحانی خزائن درس روحانی خزائن نمبر 82 حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:۔143 وضو اور نماز اور پھر ایسی حالت میں کہ نماز کا پڑھنا اور وضو کا کرنا طبی فوائد بھی اپنے ساتھ رکھتا ہے۔اطباء کہتے ہیں کہ اگر کوئی ہر روز منہ نہ دھوئے تو آنکھ آجاتی ہے۔اور یہ نزول الماء کا مقدمہ ہے۔اور بہت سی بیماریاں اس سے پیدا ہوتی ہیں۔پھر بتلاؤ کہ وضو کرتے ہوئے کیوں موت آتی ہے۔بظاہر کیسی عمدہ بات ہے۔منہ میں پانی ڈال کر کلی کرنا ہوتا ہے۔مسواک کرنے سے منہ کی بد بو دور ہو جاتی ہے۔دانت مضبوط ہو جاتے اور دانتوں کی مضبوطی غذا کے عمدہ طور پر چبانے اور جلد ہضم ہو جانے کا باعث ہوتی ہے۔پھر ناک صاف کرنا ہو تا ہے۔ناک میں کوئی بد بو داخل ہو تو دماغ کو پراگندہ کر دیتی ہے۔اب بتلاؤ کہ اس میں برائی کیا ہے۔اس کے بعد وہ اللہ تعالیٰ کی طرف اپنی حاجات لے جاتا ہے۔اور اس کو اپنے مطالب عرض کرنے کا موقعہ ملتا ہے۔دعا کرنے کے لئے فرصت ہوتی ہے۔زیادہ سے زیادہ نماز میں ایک گھنٹہ لگ جاتا ہے۔اگرچہ بعض نمازیں تو پندرہ منٹ سے بھی کم وقت میں ادا ہو جاتی ہیں۔پھر بڑی حیرانی کی بات ہے کہ نماز کے وقت کو تضیع اوقات سمجھا جاتا ہے۔جس میں اس قدر بھلائیاں اور فائدے ہیں اور اگر سارا دن اور ساری رات لغو اور فضول باتوں یا کھیل اور تماشوں میں ضائع کر دیں تو اس کا نام مصروفیت رکھا جاتا ہے۔اگر قوی ایمان ہو تا، قوی تو ایک طرف اگر ایمان ہی ہوتا، تو یہ حالت کیوں ہوتی اور یہاں تک نوبت کیوں پہنچتی۔“ ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 407 مطبوعہ ربوہ) آنکھ دکھنا۔آنکھ میں تکلیف ہونا۔آنکھ میں نزول الماء موتیا بند ، آنکھوں کا ایک مرض جس میں مشکل الفاظ اور ان کے معانی آنکھ آنا جلن ہونا تضیع اوقات اوقات کا ضائع کرنا آنکھوں میں پانی اترتا ہے اور بینائی کم ہو جاتی ہے