365 دن (حصہ سوم) — Page 142
درس روحانی خزائن درس روحانی خزائن نمبر 81 حضرت مسیح موعود علیہ السلام بیان فرماتے ہیں:۔142 دوسرے کے متعلق رائے قائم کرنے میں جلدی نہ کی جائے: انسان دوسرے شخص کی دل کی ماہیت معلوم نہیں کر سکتا اور اس کے قلب کے مخفی گوشوں تک اس کی نظر نہیں پہنچ سکتی ، اس لیے دوسرے شخص کی نسبت جلدی سے کوئی رائے نہ لگائے، بلکہ صبر سے انتظار کرے۔ایک شخص کا ذکر ہے کہ اس نے خدا تعالیٰ سے عہد کیا کہ میں سب کو اپنے سے بہتر سمجھوں گا اور کسی کو اپنے سے کمتر خیال نہیں کروں گا۔اپنے محبوب کو راضی کرنے کے لئے انسان ایسی تجویزیں سوچتے رہتے ہیں۔ایک دن اس نے ایک دریا کے پل کے پاس جہاں سے بہت آدمی گذررہے تھے ایک شخص بیٹھا ہوا دیکھا اور اس کے پہلو میں ایک عورت بیٹھی ہوئی تھی۔ایک بوتل اس شخص کے ہاتھ میں تھی۔آپ پیتا تھا اور اُس عورت کو بھی پلاتا تھا۔اُس نے اس پر بدظنی کی اور خیال کیا کہ میں اس بے حیا سے تو ضرور بہتر ہوں۔اتنے میں ایک کشتی آئی اور معہ سواریوں کے ڈوب گئی۔وہی شخص جو عورت کے پاس بیٹھا تھا، دریا میں سے سوائے ایک کے سب کو نکال لایا اور اس بد ظن سے کہا کہ تو مجھ پر بد ظنی کرتا تھا۔سب کو میں نکال لایا ہوں ، ایک کو تو نکال لا۔خدا نے مجھے تیرے امتحان کے لئے بھیجا تھا اور تیرے دل کے ارادہ سے مجھے اطلاع دی۔یہ عورت میری والدہ ہے اور بوتل میں شراب نہیں دریا کا پانی ہے۔غرض انسان دوسرے کی نسبت جلد رائے نہ لگائے۔“ مشکل الفاظ اور ان کے معانی ماہیت حالت ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 473 مطبوعہ ربوہ)