365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 111 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 111

درس حدیث نمبر 94 حضرت ابوہریرہؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی یم نے فرمایا: اِشْتَرَى رَجُلٌ مِّنْ رَجُلٍ عِقَارًا لَهُ فَوَجَدَ الرَّجُلَ الَّذِي اشْتَرَى الْعِقَارَ فِي عِقَارِهِ جَرَّةً فِيْهَا ذَهَبْ فَقَالَ لَهُ الَّذِي اشْتَرَى الْعِقَارَ خُذْ ذَهَبَكَ مِنِى إِنَّمَا اشْتَرَيْتُ مِنْكَ الْأَرْضَ وَلَمْ ابْتَعْ مِنْكَ الذَّهَبَ وَقَالَ الَّذِى لَهُ الْأَرْضُ إِنَّمَا بِعْتُكَ الْأَرْضَ وَمَا فِيْهَا ( بخاری کتاب احادیث الانبیاء باب حديث الغار 3472) آج کی دنیا میں شاید سب سے بڑا ابتلاء مال کا ابتلاء ہے۔مال کی خواہش میں قتل ہوتے ہیں، بڑے اور بچے اغوا کئے جاتے ہیں، ملکوں اور قوموں میں خونریز جنگ ہوتی ہے۔باپ اولاد کے خلاف اور اولاد باپ کے خلاف نفرت کا بیج ہوتی ہے۔بڑے پرانے دوست ایک دوسرے کے دشمن ہو جاتے ہیں وجوہات کچھ بھی کہی جائیں زیادہ تر مال کی خواہش مال کی طلب ان گناہوں کا باعث بن رہی ہوتی ہے۔اس لئے قرآن شریف اور احادیث میں بار بار مال کے لئے حرص کے خلاف نصیحت کی گئی ہے اور اس بارہ میں ہمارے نبی صلی اللہ کریم نے اس حدیث میں جو آج پڑھی گئی ہے ان دو آدمیوں کا تذکرہ فرمایا ہے جو مال کی حرص سے پاک تھے۔حضرت ابوہریرۃ بیان کرتے ہیں کہ حضور صلی الم نے فرمایا دو آدمی ایسے تھے جن میں سے ایک نے دوسرے سے کچھ زمین خریدی جب خریدنے والے نے زمین کا قبضہ لیا تو اس کو اس زمین میں سے ایک گھڑ ا ملا جو سونے سے بھرا ہوا تھا۔خریدنے والا زمین بیچنے والے کے پاس گیا کہ میں نے تم سے یہ زمین خریدی تھی اور یہ سونے سے بھرا ہوا گھڑا تو نہیں خریدا تھا تم اپنا یہ سونا سنبھالو۔مگر بیچنے والے نے جواب دیا میں نے تو تمہارے پاس زمین اور جو کچھ اس میں ہے اس کے سمیت بیچی تھی اب یہ گھڑایا جو بھی زمین سے نکلے سب کچھ تمہارا ہے۔یہ ایک نہایت پر لطف حکایت ہے ان دو آدمیوں کو جو مال کی حرص سے پاک تھے اور ہمارے نبی صلی علیم نے اس حکایت کے ذریعہ ہمیں ایک عظیم الشان سبق دیا ہے۔