365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 103 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 103

103 درس حدیث نمبر 86 حضرت ابو ہریرۃ بیان کرتے ہیں کہ أَنَّ رَسُولَ الله صل الله قَالَ: لَوْ يَعْلَمُ النَّاسُ مَا فِي النِّدَاءِ وَالصَّفِ الأَوَّلِ ثُمَّ لَمْ يَجِدُوا إِلَّا أَنْ يَسْتَهِمُوْا عَلَيْهِ لَاسْتَهَمُوا ( بخاری کتاب الشهادات باب القرعة في المشكلات 2689) اسلام کی تعلیم اگر چہ انسانی زندگی کی تمام شاخوں پر پھیلی ہوئی ہے مگر عمل کے لحاظ سے عموماً سب سے زیادہ نماز اور ذکر الہی پر ہے۔اس حدیث میں ہمارے نبی صلی اللی کرم فرماتے ہیں۔اگر لوگ جانتے کہ اذان دینے میں اور پہلی صف میں نماز ادا کرنے میں کیا ثواب اور برکت ہے۔پھر وہ کوئی صورت نہ پاتے سوائے اس کے کہ قرعہ ڈال کر فیصلہ کریں تو وہ ضرور قرعہ ڈالتے۔اس ارشاد میں ہمارے نبی صلی ا یکم نے بہت ہی موثر اور لطیف رنگ میں عبادت اور عبادت کی طرف بلانے کے ثواب کا ذکر فرمایا ہے۔ہم بہت دفعہ دیکھتے ہیں کہ لوگ نماز میں آنے یا نماز کے لئے پہلی صف میں بیٹھنے میں تساہل کر رہے ہوتے ہیں۔پہلی صف میں نماز پڑھنے کے ثواب کے ذکر سے یہ مقصود ہے کہ نماز کے لئے جلد سے جلد آؤ اور نماز کی برکات سے فائدہ اٹھاؤ۔قرآن مجید اور حدیث میں سستی اور بے وجہ تاخیر کے لئے نا پسندیدگی کا اظہار ہے اور ہمارے نبی صلی الی یکم دعا کیا کرتے تھے جس میں سستی سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگی گئی ہے۔حضرت عبد اللہ بن مسعودؓ نے پوچھا سب سے بڑی نیکی کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ ہم نے جواب میں فرمایا الصَّلوةُ عَلَى وَقْتِهَا وقت پر نماز ادا کرنا سب سے بڑی نیکی ہے۔دوسری بات جس کی طرف اس حدیث میں توجہ دلائی گئی ہے وہ اذان دینے کا ثواب ہے۔اذان اسلام کی تعلیم کا ایک نہایت ضروری اور مفید حکم ہے اور ایک عجیب و لطیف رنگ میں اسلام کی بنیادی تعلیم کی مسلمان پبلک کو یاد دہانی کروائی گئی ہے۔شاید اگر عیسائیوں میں پانچ (5) وقت یہ آواز بلند ہو رہی ہوتی کہ اَشْهَدُ أَنْ لَّا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ عِيْسَى رَسُولَ اللهِ تو وہ عیسیٰ کو خدانہ کہتے۔وَاللهُ اَعْلَمُ