365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 6 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 6

درس القرآن 6 فائدے بھی ہیں وَاثْبُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِما مگر ان کا گناہ ان کے نفع اور فائدہ سے زیادہ ہے۔شراب کا جنگ سے تعلق تو واضح ہی ہے۔میسر ایسے مال کو کہتے ہیں کہ جو محنت اور کمائی کے صحیح طریق کو چھوڑ کر چانس کی کھیل پر مبنی ہوتا ہے، فرماتا ہے یہ دونوں چیزیں نفع کے مقابل زیادہ باعث گناہ ہیں اسی لئے منع ہیں تو لازماً سوال پیدا ہوتا ہے کہ جنگوں کے لئے جس مالی نظام کی ضرورت ہے وہ کہاں سے آئے گا يَسْتَلُونَكَ مَاذَا يُنفِقُونَ وہ پوچھیں گے کہ یہ اخراجات کہاں سے پورے ہوں گے ، فرماتا ہے قُلِ الْعَفْوَ جواب دو کہ حقیقی ضروریات سے جو مال بچتا ہو وہ ان کاموں پر استعمال ہونا چاہیئے، فرماتا ہے كَذلِكَ يُبَيِّنُ اللَّهُ لَكُمُ الْأَيْتِ لَعَلَّكُمْ تَتَفَكَّرُونَ فِي الدُّنْيَا وَ الْآخِرَةِ دیکھ اس طرح اللہ تعالیٰ نے اپنے احکامات خوب کھول کر تمہارے سامنے بیان کر دیئے ہیں تا کہ تم دنیا و آخرت کے بارہ میں غور و فکر سے کام لو۔