365 دن (حصہ سوم) — Page 76
درس القرآن 76 اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ تمہیں دین اور دنیا کا مقابلہ کرتے ہوئے ہمیشہ یہ امر سامنے رکھنا چاہئے کہ ذلِكَ مَتَاعُ الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَاللهُ عِنْدَهُ حُسْنُ الْمَابِ (آل عمران : 15) بے شک یہ چیزیں بھی اچھی ہیں اور ورلی زندگی میں ان کے کام آنے والی ہیں مگر ان چیزوں کے حصول کا صحیح طریق یہ ہے کہ پہلے انہیں خدا کے لئے ترک کرو۔اور ان سے الگ ہو جاؤ پھر خدا خود یہ تمام چیزیں تمہارے قدموں میں ڈال دے گا۔“ نوٹس غیر مطبوعہ حضرت مصلح موعودؓ زیر آیت آل عمران آیت نمبر 15 رجسٹر نمبر 10 صفحہ 29،28)