365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 41 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 41

درس القرآن 41 درس القرآن نمبر 187 الَمْ تَرَ إِلَى الَّذِى حَاجَ إِبْرَاهِم فِي رَبَّةٍ أَنْ اللهُ اللهُ الْمُلْكَ إِذْ قَالَ إِبْرَاهِمُ رَبِّيَ الَّذِى يخي وَيُمِيتُ قَالَ أَنَا أخي وَأَمِيتُ قَالَ إِبْرَاهِمُ فَإِنَّ اللَّهَ يَأْتِي بِالشَّمْسِ مِنَ الْمَشْرِقِ فَأْتِ بِهَا مِنَ الْمَغْرِبِ فَبُهِتَ الَّذِي كَفَرَ وَ اللَّهُ لَا يَهْدِي الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ (البقرة:259) اس آیت سے تزکیہ یعنی الہی جماعتوں کی ترقی اور نشوو نما کے راستہ میں جو مشکلات پیدا ہوتی ہیں ان کا ذکر شروع ہے اور تینوں مثالوں سے یہ واضح کیا گیا ہے کہ کوئی روک خواہ حکومت کی طاقت ہو ، جارحیت کرنے والوں کی جارحیت ہو، خواہ انسانی روحوں کا صداقت قبول کرنے سے انقباض ہو بالآخر جلد یا بدیر الہی جماعتوں کو نشوو نماضر ور نصیب ہو گی۔فرماتا ہے، دیکھو ایک شخص کو اللہ نے کچھ اختیارات دیئے ایک حد تک زندہ رکھنے یا مارنے کا اختیار بھی اس کے ہاتھ میں تھا۔فرماتا ہے ، الم ترَ إِلَى الَّذِي حَاجَ إِبْرَهِم فِي رَبَّةٍ أَنْ الله الله المُلک کیا تمہیں اس شخص کی خبر نہیں ملی جو اس غرور کی وجہ سے کہ اللہ نے اس کو حکومت دے رکھی تھی۔ابراہیم سے اس کے رب کے متعلق بحث کرنے لگ گیا اِذْ قالَ ابراهم رَبِّي الَّذِي يُخي وَيُمِيتُ یہ اس وقت ہوا جب ابراہیم نے کہا میر ارب وہ ہے جو زندہ کرتا ہے اور مارتا ہے قال أنا أخي وَاُمِيْتُ اس بادشاہ نے کہا میں بھی زندہ کرتا ہوں اور مارتا ہوں اس پر ابراہیم نے فرمایا کہ موت وحیات کا نظام تو سورج کی مشرق سے مغرب کی طرف حرکت پر مبنی ہے۔ابراہیم نے کہا قَالَ ابْراهِم فَإِنَّ اللهَ يَأْتِي بِالشَّمْسِ مِنَ الْمَشْرِقِ فَأْتِ بِهَا مِنَ الْمَغْرِبِ لَه اللہ سورج کو مشرق سے مغرب کی طرف لاتا ہے تو اگر یہ نظام تمہارے کنٹرول میں ہے تو اللہ سورج کو مشرق سے لاتا ہے تم ڈوبنے والی سمت سے لے آؤ۔اس پر فَبُهِتَ الَّذِي كَفَرَ وہ کافر مبہوت ہو کر رہ گیا وَ اللهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الظَّلِمِينَ مگر اللہ تعالیٰ جبر ااس قوم کو ہدایت نہیں دیتا جو جانتے بوجھتے انکار پر مصر ہوں۔