365 دن (حصہ سوم)

by Other Authors

Page 146 of 200

365 دن (حصہ سوم) — Page 146

درس روحانی خزائن 146 ہے، لیکن اس پر فضل و رحم کرتا ہے۔اسی طرح اس کا حق ہے کہ یہ خدا کی بھی مان لے یعنی اگر کسی دعا میں اپنے منشاء اور مراد کے موافق ناکام رہے۔تو خدا پر بد ظن نہ ہو، بلکہ اپنی اس نامرادی کو کسی غلطی کا نتیجہ قرار دے کر اللہ تعالیٰ کی رضا پر انشراح صدر کے ساتھ راضی ہو جاوے اور سمجھ لے کہ میر امولیٰ یہی چاہتا ہے۔" مشکل الفاظ اور ان کے معانی ( ملفوظات جلد اوّل صفحہ 435،434 مطبوعہ ربوہ) سرور نشاء مزا، لذت مبادله مرضی انشراح صدر ادل بدل ، باہمی تبادلہ دلی اطمینان