365 دن (حصہ سوم) — Page 96
96 درس حدیث نمبر 80 مالک بیان کرتے ہیں کہ أَتَيْنَا إِلَى النَّبِي الله وَنَحْنُ شَبَبَةٌ مُتَقَارِبُونَ فَأَقَمْنَا عِنْدَهُ عِشْرِينَ يَوْمًا وَلَيْلَةٌ وَكَانَ رَسُولُ اللهِ الله رَحِيمًا رَفِيْقًا فَلَمَّا ظَنَّ أَنَّا قَدِ اشْتَهَيْنَا أَهْلَنَا أَوْ قَدِ اشْتَقْنَا سَأَلَنَا عَمَّنْ تَرَكْنَا بَعْدَنَا فَأَخْبَرْنَاهُ قَالَ: ارْجِعُوْا إِلَى أَهْلِيْكُمْ فَأَقِيمُوا فِيْهِمْ وَعَلِمُوْهُمْ وَصَلُّوا كَمَا رَأَيْتُمُوْنِي أُصَلِّي فَإِذَا حَضَرَتِ الصَّلوةُ فَلْيُؤَمِّن لَكُمْ أَحَدُكُمْ وَلْيَؤُمَّكُمْ أَكْبَرُكُمْ ( بخاری کتاب الأذان باب الأذان للمسافر اذا كانوا جماعة والاقامة631) مجلس خدام الاحمدیہ میں ایک طریق جاری ہے جو تربیتی کلاس کا انعقاد کہلاتا ہے۔بالعموم میٹرک کے امتحان کے بعد چھٹیوں میں ہم عمر نوجوان مرکز میں آتے ہیں اور ان کی دینی تعلیم و تربیت کا انتظام مجلس خدام الاحمدیہ کی طرف سے کیا جاسکتا ہے۔ہمارے دوسرے تمام کاموں کی طرح یہ کام بھی حضور صلی ال کم کی سنت مبارکہ کی پیروی میں کیا جاتا ہے۔ایک نوجوان مالک بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی صلی الی یکم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور ہم کچھ ہم عمر نوجوان تھے اور حضور کی خدمت میں 20 دن رہے اور رسول اللہ صلی لنی کیم بہت ہی رحم کرنے والے اور بہت ہی دوستانہ انداز میں سلوک کرنے والے تھے۔پھر جب آپ کو خیال ہوا کہ ہمیں اپنے گھر والوں کی یاد آرہی ہے۔آپ نے ہم سے ان کے بارہ میں پوچھا جن کو ہم پیچھے چھوڑ کر آئے ہیں۔ہم نے آپ کو بتایا پھر آپ نے فرمایا تم اپنے گھر والوں کے پاس جاؤ اور ان کے پاس رہو اور ان کو تعلیم دو اور جس طرح تم نے مجھے دیکھا اس طرح نماز پڑھو اور جب نماز کا وقت آئے تو تم میں سے ایک اذان دے اور تم میں سے بڑا نماز پڑھائے۔دینی تعلیم و تربیت کے لئے یہ ایک سادہ اور آسان مگر نہایت مؤثر اور مفید طریق ہے۔